وائس آف انڈیا سیزن ٹو کے فاتح فرحان صابرسلمان خان کے لئے گانا چاہتے ہیں

ممبئی: سنگنگ ریلٹی شو ’دی وائس انڈیا سیزن2 ‘کے فاتح فرحان صابر کا کہنا ہے کہ وہ دبنگ اسٹار سلمان خان کے لئے گانا چاہتے ہیں۔ فرحان صابرکہنا ہے کہ وہ سلمان خان کے بہت بڑے مداح ہیں اور وہ انہیں کے لئے گانا چاہتے ہیں۔
صابر کو 19 سال کی عمر میں اپنے خاندان کی وجہ سے پڑھائی چھوڑ دینی پڑی اور انہوں نے یہاں ایک مقامی کیفے میں گانا شروع کردیا۔ فرحان صابر نے کہا “میں اپنی تعلیم مکمل کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہوں۔ میں ممبئی واپس آنے اور بالی ووڈ انڈسٹری میں اپنا کیریئر بنانے کا خواہاں ہوں۔ میرا خواب سلمان خان کے لئے گانا ہے۔
میں ان کا بہت بڑا مداح ہوں. ” صابرنے اپنے پچھلے دنوں کو یاد کرتے ہوئے کہا، “میرا سفر کافی یادگاری رہا ہے اور میں ہر لمحے کا لطف لیتا ہوں۔مجھے پاپا کی طبیعت ٹھیک نہ ہونے کی وجہ سے خاندان کے لئے کافی جدوجہد کرنا پڑیہے اور پیسوں کی قلت رہی ہے، لیکن اب مجھے یہ ایوارڈ ملا ہے۔میں زندگی اچھے سے جی سکتا ہوں اور خاندان کو خوش رکھ سکتا ہوں۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: The voice india winner wants to playback for salman in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply