شہنشاہ غزل جگجیت پر بنی فلم کاغذ کی کشتی کی نمائش10اکتوبر کو

اودے پور:(یواین آئی) شہنشاہ غزل جگجیت سنگھ پر ممبئی میں بنی فلم کاغذ کی کشتی کی نمائش ان کی برسی پر دس اکتوبر کو اودے پور میں شلپ گرام کے درپن آڈیٹوریم میں کیا جائےگا۔ غزل اکادمی اور مغربی علاقائی ثقافتی مرکز کے ذریعہ شلپ گرام کے درپن ایڈیٹوریم میں منعقد اس فلم کی نمائش میں فلمی دنیا کے مشہور و مقبول فلم ساز برہمانند سنگھ اور جگجیت سنگھ کے دوست اور معاون کلدیپ دیسائی بھی موجود رہیں گے۔راجستھان میں اس فلم کی پہلی نمائش ہوگی۔
غزل اکادمی کے سرپرست اعلی ڈاکٹر پریم بھنڈاری نے بتایا کہ فلم میں جگجیت سنگھ کے بچپن سے لے کر آخری سفر تک کے لمحوں ،ان کے ملک اور غیر ملکوں میں ہوئے غزل پروگراموں کے ویڈیو،ان کے بارے میں مشہور موسیقاروں ،شعرا اور فلم سازوں کے خیالات کو بہت ہی خوبصورت طریقے سے پیش کیا گیا ہے۔ان کی زندگی کے پرسکون اور دردناک پلوؤں کو بھی بخوبی فلمایا گیا ہے۔دو گھنٹے چھ منٹ کی یہ فلم آخری وقت تک شائقین کو باندھے رکھتی ہے اور دلچسپی کم نہیں ہونے دیتی۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: The screening of kaghaz ki kashti on 10 oct in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply