مادھوری دکشت نے بالی وڈ انڈسٹری میں آمد زندگی کا یادگار و خوبصورت ترین لمحہ قرار دیا

ممبئی:مہاراشٹر میں پیدا ہونے والی 90 کے عشرے کی مدھوبالا کہلانے والی اداکارہ مدھوری دکشت کا ، جن کی آج 51ویں سالگرہ ہے،دور دور تک بالی وڈ سے کوئی واسطہ نہیں تھا۔ شاید انہوں نے کبھی اداکاری کے بارے میں سوچا بھی نہیں تھا اس لئے بالی ووڈ میں آنا وہ پانی زندگی کا خوبصورت ترین لمحہ سمجھتی ہیں۔

بالی ووڈ میں مادھوری دکشت کا نام ایک ایسی اداکارہ کے طور پر لیا جاتا ہے جنہوں نے اپنی دلکش اداؤں سے تقریباً تین دہائیوں تک ناظرین کے دلوں میں اپنی خاص شناختبنائی ہے۔مادھوری دکشت کی پیدائش 15 مئی 1967 کو ممبئی میں ایک مراٹھی برہمن خاندان میں ہوئی۔

انہوں نے ابتدائی تعلیم ممبئی سے حاصل کی۔مادھوری نے ممبئی یونیورسٹی میں ‘مائکرو بایولوجسٹ‘ بننے کے لیے داخلہ لے لیا۔اس دوران انہوں نے تقریباً آٹھ برس تک کتھک ڈانس کی تربیت بھی حاصل کی۔مادھوری دکشت نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز 1984 میں راج شری پروڈکشن کے بینر تلے بنی فلم ’ابودھ‘ سے کیا لیکن کمزورا سکرپٹ اور ہدایت کی وجہ سے فلم باکس آفس پر بری طرح ناکام رہی مگر مادھوری کی اداکاری کو خوب سراہا گیا۔

سال1984 سے 1988 تک وہ فلموں جگہ بنانے کیلئے جدوجہد کرتی رہیں۔’ابودھ‘ کے بعد انہیں جو بھی کردار ملا وہ اسے قبول کرتی چلی گئیں۔اس دوران انہوں نے ’سواتی‘، ’آوارہ‘، ’باپ‘، ’زمین‘، ’مہرے‘، ’حفاظت’ اور ’اتردکشن‘ جیسی کئی دوسرے درجے کی فلموں میں اداکاری کی لیکن ان میں سے کوئی بھی فلم باکس آفس پر کامیاب نہیں ہوئی۔

مادھوری دکشت کی قسمت کا ستارہ سال 1988 میں آئی فلم ’تیزاب’ سے چمکا۔یہ فلم باکس آف پر زبردست ہٹ ثابت ہوئی۔اس فلم میں مادھوری دکشت نے انل کپور کی محبوبہ کا کردار اداکیاتھا۔فلم میں ان پر فلمایا گیا نغمہ‘ایک، دو تین‘ ان دنوںسامعین کے درمیان کافی مقبول ہوا تھا۔فلم کی کامیابی کے بعد مادھوری دکشت فلم انڈسٹری میں اپنا یک مقام بنا نے میں کافیحد تک کامیاب ہو گئیں۔

اسی برس انہیں ونود کھنہ کے ساتھ فلم ’دیاوان‘ میں کام کرنے کا موقع ملا لیکن اس سے انہیں کچھ خاص فائدہ نہیں ہوا۔لیکن ہم آپ کے ہیں کون میں سلمان خان کی منگیتر اور شاہی رخ خان کے ساتھ دیو داس میں طوائف کے کر دارمیں بھی انہوں نے زبردست اداکاری کر کے نام کمایا۔

مادھوری دکشت اب تک 60زائد فلموں میں اپنی اداؤں کا جلوہ دکھا چکی ہیں اور اپنی فنکارانہ صلاحیت کے اعتراف میں اب تک پدم شری سمیت 11سے زائد ایوارڈ بھی حاصل کر چکی ہیں۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: The queen of bollywood madhuri dixit in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply