جب شیدائیوں نے سلمان اور ارباز کو گھر میںگھس کر مارا

نئی دہلی: ہندوستان کے کامیڈین ،اداکار، ٹی وی میزبان ، پروڈیوسر اور موسیقار کپل شرما کا ٹی وی پروگرام’دی کپل شرما شو‘ کا دھماکہ خیز آغاز ہو چکا ہے۔ شو کی خاصی پذیرائی ہوئی ہے۔ اور اب آنے والی قسط میں سلمان خان اپنے بھائیوں ارباز اور سہیل خان کے ساتھ نظر آئیں گے۔اس قسط کا ایک تشہیری ویڈیو سونی ٹی وی نے جاری کیا ہے ۔جس میں سلمان اور سہیل کپل شرما کے ایک سوال پر پرانا واقعہ یاد دلاتے ہیں۔ سہیل بتاتے ہیںکہ کیسے ایک بار ان کے شیدائیوں نے ان کی اور سلمان کی پٹائی کی تھی۔ انہوں نے کہا ”میں بینڈ اسٹینڈ سے آرہا تھا ۔کوئی شیدائی گھر کے نیچے کھڑا ہو کر گالیاں دے رہا تھا۔ اور اکثر شیدائی توجہ پانے کے لیے ایسا کرتے ہیں۔ پہلے تووہ اکیلا تھا لیکن جب مین نے پوچھا کہ گالی کیوں دے رہے ہو تو پانچ چھ لوگ اور آگئے۔انہوں نے دروازہ کھول کر مجھے پیٹنا شروع کر دیا۔جب وہمیری پٹائی کر رہے تھے تو سلمان بھائی آگئے اور انہوں نے مجھے بچایا۔وہ لوگ کافی پیٹ کر گئے تھے۔اس کے بعد سلمان نے کہا کہ مجھے یاد ہے کہ انہوں نے ان کی پیٹھ پر بھی ایک لکڑی ماری تھی۔واضح ہوکہ کپل شرما نے 29دسمبر کو تقریباً ایک سال بعد ٹی وی پر واپسی کی ہے۔ ۔کپل شو میں پرانے ساتھی چندن پربھاکر، کیکو شاردا اور سمونا چکرورتی بھی ہیں۔ سوپر اسٹار سلمان خان کپل کے اس شوکو پروڈیوس کر رہے ہیں۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: The kapil sharma show salman khan reveals when he beaten up by fans in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News
Tags:
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.