ریتک روشن باب بند ہو چکا ہے:کنگنا رانوت

ممبئی:بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رنوت نے، جنہوں نے ان تینوں خان( شاہ رخ ، سلمان اور عامر ) جن کے ساتھ کے ساتھ کام کر نا بالی وڈ اداکارائیں اپنی شان سمجھتی ہیں، کبھی کام نہ کرنے کا اعلان کیا تھا،کہا کہ ان کی ریتک روشن کے ساتھ مبینہ محبت کے چرچے اب تمام ہوئے اور انہوں نے اس باب کو بند کر کے اس پر مٹی ڈال دی ہے۔کنگنا رانوت اور ریتک کے درمیان تنازعہ اس وقت سے شروع ہوا جب ایک انٹرویو کے دوران کنگنا نے کسی سوال کے جواب میں کہا کہ ریتک ان کے لیے وقت گذاری کا ذریعہ تھا۔
اور وہی ان سے قربت بڑھانے کی کوشش میں لگا رہتا تھا۔ اس کے بعد دونوں کے درمیان قانونی لڑائی چھڑ گئی۔ ریتک نے اس سے سر عام معافی مانگنے کا مطالبہ کرتے ہوئے اس کے اس دعوے کو بھی خارج کر دیا کہ کنگنا اور ان کے درمیان کبھی کوئی تعلق رہا ہے۔فی الحال کنگنا وشال بھاردواج کی ہدایت کاری والی فلم رنگون کے ریلیز ہونے کی متظر ہیں جس میں سیف علی خان اور شاہد کپور اہم کرداروں میں ہیں۔ یہ فلم 24 فروری کو ریلیز ہونے والی ہے۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: The hrithik episode is done and dusted says kangana in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply