ہندوستان کے سرجیکل اسٹرائیک کی حمایت میں جو لکھا وہ دل کی گہرائیوں سے نکلا تھا:عدنان سمیع

نئی دہلی:معروف گلوکار عدنان سمیع نے کہا ہے کہ ہندوستانی فوج اور وزیر اعظم نریندر مودی کی حمایت میں جو ٹوئٹ کیا تھا وہ دل سے نکلا تھا۔ فوج کا پاکستان کے مقبوضہ کشمیر میں محدود فوجی کارروائی (سرجیکل اسٹرائک) کے بعدہندوستانی فوج اور وزیر اعظم کی حمایت میں عدنان سمیع کی ٹویٹس کرنے پر پاکستان میں انہیں کافی مخالفت کا سامنا کرنا پڑا۔
انڈیا ٹوڈے گروپ کے ’صفائی گیری ایوارڈس‘پروگرام میں پہنچے عدنان سے جب اس بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا”یہ ٹویٹس میرے دل سے نکلے تھے۔ دہشت گردی کی کوئی سرحد نہیں ہوتی۔ دہشت گرد ممبئی میں بھی حملے کرتے ہیں، پشاور اور پیرس میں بھی حملے کرتے ہیں۔ اس ٹویٹ کیلئے میں اپنی تنقید کرنے والے لوگوں کو معاف کرتا ہوں۔“
حال ہی میں ہندوستان کی شہریت لینے والے پاکستانی نڑاد اس گلوکار نے کہا کہ ان کی ماں، بھائی اور بیٹے اب بھی پاکستان میں ہی ہیں اور ہندوستانی فوج کی یہ کارروائی کسی علاقائی تنازعہ کو لے کر نہیں تھی، بلکہ دہشت گردی کے خلاف تھی جو کہ انسانیت کے لئے سب سے بڑا خطرہ ہے۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Terrorism doesnt have a border adnan sami in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply