ریئلٹی شو کے شرکاءفاتح بننے کے لئے پیسہ لگاتے ہیں : بالی ووڈ کوریوگرافر ٹیرینس لوئس کا سنسنی خیز انکشاف

نئی دہلی: مشہور بالی وو ڈ ڈانس کوریوگرافر ٹیرینس لوئس نے ریئلٹی شو کے بارے میں سنسنی خیز انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ شو کو جیتنے کے لئے مقابلہ کےشرکاءپیسہ سے ووٹ خریدتے ہیں ۔

زی فائیو کی آنے والی ویب سریزلو’ سلیپ‘ رپیٹ کی اسپیشل اسکرینگ کے موقع پر ریئلٹی شو کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ٹیرینس لوئس نے کہا کہ ’ یہ ایک بہت بڑا گیم ہے اس شو میں فاتح بننے کے لئےکافی پیسہ لگانا پڑتا ہے،کیونکہ یہاں سب کچھ ووٹ پر منحصر کرتا ہے ،ووٹنگ الگ الگ طریقوں سے کی جاتی ہے ،اس لئے کنٹیسٹنٹ ا س سمت میں بہت زور لگاتے ہیں ،لیکن مجھے لگتا ہے کہ اس کھیل میں صرف ہنر مند شخص کو ہی بدلے میں کچھ ملتا ہے۔

ٹیرینس نے مزید کہا کہ راگھوجویل ( ڈانس انڈیا ڈانس فیم) ایک بہت اچھا مثال ہے ،اس نے صرف گیم جیتا ہی نہیں بلکہ انڈسٹری میں بھی وہ اچھا کام کر رہے ہیں۔ ٹیرینس لوئس آگے کہا کہ ’ شرکائ(کنٹیسٹنٹ)جیتنے کے لئے پیسہ لگاتے ہیں، یہ بہت آسان ہے ، شو میں رہنے کے لئے انہیں کال یا ووٹ کرنے والے لوگ مل جاتے ہیں ، چینلس کواس سے کوئی پریشانی نہیں ہوتی کیونکہ چینلس کو کون جیتتا ہے اور کون ہارتا ہے، اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ، وہ بس ایک اچھا شو بنانا چاہتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ لوگ ان کے شو کو دیکھیں ۔

کوریوگرافرلوئس نے کہا شرکاءکو ہی یہ سوچنا ہوتا ہےکہ کون جیت رہا ہے اور اسلئے جیتنے کے لئے دوسرے راستوں کا استعمال کرتے ہیں، یہ سیاست جیساہے، جس میں امیدوار چناؤ کے لئے لڑ رہا ہوتا ہے ، یہ ظاہر ہے کہ وہ انتخاب جیتنے کے لئے اس میں پیسا لگائے گا ۔

ٹیرینس نے کہا کہ کبھی کبھی یہ معنی رکھتا ہے کہ شرکاءکس ریاست سے ہے اور کس سیاسی پارٹی کی وہاں حکومت ہے ۔

خیال رہے کہ ٹیرینس لوئس نے کئی بالی وڈ فلموں میں کوریوگرافر کی جس میں ’ لگان، جھنکار بیٹس، گولیوں کی راس لیلا رام لیلا،وغیرم شامل ہیں، ساتھ انہوں نے ٹی وی ریئلٹی شو’ ڈانس انڈیا ڈانس میں بطور جج آچکے ہیں۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Terence lewis makes shocking revelation says reality tv contestants pay money to win in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.