بوائے فرینڈ سے ٹیلی فون پر بات کرتے کرتے تیلگو ٹی وی اینکرنیروشا نے خود کشی کر لی

نئی دہلی: تیلگو میوزک ٹی وی اینکر 23سالہ کے نیروشا نے جنوبی ہندوستان میں تلنگانہ صوبہ کے دارالخلافہ حیدر آباد کے جڑواں شہر سکندر آباد کی سندھی کالونی کے پی جی ہاسٹل میں خود کشی کر لی۔نیروشا جیمنی میوزک ٹی وی سے وابستہ تھی اور اس نے چھت کے پنکھے سے لٹک کر خود کشی کر لی۔
پولس نے ضابطہ فوجداری کی دفعہ174کے تحت معاملہ درج کرلیا۔ پولس کے مطابق نیروشا نے جس وقت خود کشی کی تو وہ اس وقت اپنے بوائے فرینڈ ریتک سے ویڈیو کال سے بات کر رہی تھی۔اس کا اپنے دوست سے جھگڑا ہو گیا تھا اور اس نے خود کشی کی دھمکی دی تھی جس پر اس نے ویڈیو فون پر گفتگو کے دوران ہی گلے میں پھندا ڈال کر عمل کر کے بھی دکھا دیا۔
ریتک چونکہ کناڈا میں تھا اس لیے کچھ کرنے سے خود کو بے دست و پا پاکر اس نے فوراً جبلی ہلز میںرہائش پذیر نیروشا کے رشتہ داروں کو فون کر کے ان سے مدد طلب کی۔لیکن نصف شب میں ملنے والی اطلاع پرجب تک اس کی مدد کے لیے پولس اور رشتہ دار پہنچتے وہ موت کی آغوش میں جا چکی تھی۔پولس نے مزید تفتیش کے لیے ویڈیو فون اپنے قبضہ میں کر لیا ہے۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Telugu music tv anchor nirosha commits suicide in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply