بگ باس میں آنا کوئی فخر کی بات نہیں ہے :تنوشری دتہ

نئی دہلی: بالی وو ڈاداکارہ تنو شری دتہ اداکار نانا پاٹیکر پر جنسی طور پر ہراساں کرنے کے معاملہ میں ہی نہیں بلکہ حال ہی میں ایک ٹی وی چینل کو دیئے اپنے انٹریو میں بالی ووڈ دبنگ سلمان خان کو بھی ہدف تنقید بنانے کے باعث کافی سرخیوں میں ہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ کچھ لو گ سمجھتے کہ میں یہ سب شہرت پانے کے لئے کر رہی ہوں، وہیں کچھ لوگ یہ کہہ کر میرا مذاق اڑ ارہے ہیں کہ میں ایک ٹی وی شو ’بگ باس‘ کا حصہ بننے والی ہوں“۔ اداکارہ تنو نے مزید کہا کہ آپ سمجھتے ہیں کہ بگ باس میں آنا میرے لئے فخرکی بات ہے ؟ جبکہ ایسا بالکل نہیں ہے۔ آپ کو لگتا ہوگا کہ سلمان خان خدا ہیں اور بگ باس جنت ہے لیکن انہیں ایسا نہیں لگتا ۔

غور طلب ہے کہ اس سے پہلے بالی وڈ شہنشاہ امیتابھ بچن نے تنو شری دتہ معاملہ پر گول مول جواب دیا تب بھی اداکارہ تنو شری نے انہیں بھی ہدف تنقید بنایا تھا۔ واضح رہے کہ ایک اسپورٹس ایو نٹ میں سلمان خان سے ایک صحافی نے تنو شری دتہ معاملے پر ان سے جب سوال پوچھا تو اس کے جواب میں سلمان نے کہا تھا ” مجھے نہیں پتہ کہ آپ کس بارے میں بات کررہے ہیں ۔

میں نے اس بارے میں نہیں سنا، اتنا ہی نہیں سلمان خان نے یہ بھی کہا تھا کہ یہ ایک اسپورٹس ایونٹ ہے ، اس لئے اسی سے جڑے سوال پوچھئے۔ قابل غور ہو کہ بالی ووڈ سے اب تک اداکار فرحان اختر، ٹوئنکل کھنہ، سورا بھاسکر، سونم کپور، رچا چڈھا، انوشکا شرما جیسے معروف فلمی ستارے تنو شری دتہ کو سپورٹ کرچکے ہیں۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Tanushree dutta rubbishes bigg boss 12 rumours you think salman khan is god in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply