اپنی بے باک اداکاری سے شائقین کو دیوانہ بنانے والی ”تنوجہ“ کی 73ویں سالگرہ

ممبئی:بالی ووڈ میں تنوجہ کو ایک ایسی اداکارہ کے طور پر یاد کیا جاتا ہے جنہوں نے اداکاراؤں کو فلموں میں روایتی طور پر پیش کئے جانے کے طریقے کو بدل کر اپنی بے باک اداکاری سے ناظرین کے درمیان اپنی خاص شناخت بنائی۔ 23 ستمبر 1943 کو ممبئی میں پیدا ہونے والی تنوجہ کے والدکمارسین سمرتھ شاعر اور فلم ساز تھے اور ان کی ماں شوبھنا سمرتھ نامور اداکارہ تھیں۔انہوں نے اپنے فلمی کریئر کا آغاز بطور چائلڈ ا سٹار سال 1950 میں اپنی ماں کے ہوم پروڈکشن کی فلم”ہماری بیٹی“(1950) سے کیا۔
اس فلم سے تنوجہ کی بڑی بہن نوتن نے بھی اداکارہ کے طور پر شروعات کی تھی۔ 13 سال کی عمر میں تنوجہ پڑھنے کیلئے سوئٹزرلینڈ چلی گئیں جہاں انہوں نے انگریزی، فرانسیسی اور جرمن زبانیں بھی سیکھیں۔ اسی دوران تنوجا کی ماں نے انہیں فلموں میں لانچ کرنے کے لئے 1958 میں ” چھبیلی“ نام سے ایک مزاحیہ فلم بنانے کا فیصلہ کیا۔بطور اداکارہ چھبیلی تنوجہ کی پہلی فلم تھی۔ سال 1961 میں آئی فلم’ ہماری یاد آئے گی‘تنوجہ کے کریئر کی اہم فلم ثابت ہوئی۔اس فلم میں تنوجہ کی بہترین اداکاری نے شائقین کو یہ سوچنے پر مجبور کردیا کہ تنوجا گیتا بالی کی بے وقت موت کے بعد ان کی جگہ لینے والی ہیں۔انہوں نے کبھی اس بات کی پرواہ نہیں کی لوگ ان کے بارے میں کیا سوچتے ہیں۔ ایک بار انہوں نے فلم ”بہاریں پھر بھی آئیں گی“ کی شوٹنگ کے دوران فلم ساز گردت سے کہہ دیا تھا ۔ اے گرو، تو جب مر جائے گا اپنی لائبریری میرے نام لکھ جانا ۔
تنوجہ ان چند اداکاراؤں میں شامل تھی جو سگریٹ اور وہسکی سے بھی شوق کرتی تھیں۔ ہندی فلموں کے علاوہ تنوجہ نے بنگلہ فلموں میں اپنی مخصوص شناخت بنائی ہے۔ بنگلہ فلموں میں تنوجہ کی جوڑی اتم کمار اور سومتر چٹرجی کے ساتھ کافی پسند کی گئی۔ اس کے علاوہ انہوں نے گجراتی، مراٹھی، ملیالم اور پنجابی زبانوں کی فلموں میں کام کیا۔ انہوں نے ششدھر مکھرجی کے سب سے چھوٹے بیٹے شومو مکھرجی سے سال 1973 میں شادی کر لی۔ تنوجہ کی دو بیٹیاں ہیں۔ کاجول نے فلم انڈسٹری میں اپنی جگہ بنائی ہے جبکہ تنشا مکھرجی نے بھی کچھ فلموں میں کام کیا لیکن وہ اپنی بڑی بہن کاجول جتنی کامیابی حاصل نہیں کر سکیں۔
تنوجہ کے فلمی کیرئیر میں ان کی جوڑی راجیش کھنہ کے ساتھ کافی پسند کی گئی۔ سال 1967 میں آئی فلم’پیسہ یا پیار‘ کے لئے تنوجہ کو بہترین اداکارہ کا فلم فیئر ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔ تنوجہ کے کریئر کی کچھ قابل ذکر ہندی فلمیں نئی عمر کی نئی فصل، بھوت بنگلہ، بہاریں پھر بھی آئیں گی، جویل تھیف ، دو دونی چار، جینے کی راہ، گستاخی معاف، پیسہ یا پیار ، پوتر پاپی ، بچپن، ہاتھی میرے ساتھی، دور کا راہی، میری زندگی کے ساتھی، دو چور، ایک بار مسکرا دو، انوبھو ، امیر غریب، امتحان، پریم روگ،بے خودی، ساتھیا،خاکی، وغیرہ ہیں۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Tanuja turns 73 in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply