نئی دہلی: مراٹھا سلطنت کے طاقتور سپاہی تانا جی کی ناقابل برداشت ہمت پر مبنی اداکار اجے دیوگن اور اداکار سیف علی خان کی رواں ماہ ریلیز ہوئی فلم ’ تانا جی : دی انسنگ وارئیر نے باکس آفس پر اپنا جلوہ برقرار رکھتے ہوئے اور بہترین مظاہرہ کرتے ہوئے آمدن کے معاملے میں فلم باہو بلی ، ٹائیگر زندہ ہے جیسی بلاک باسٹر فلموں کے تیسرے ہفتے کی آمدن کے معاملے میں پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

تجارتی تجزیہ کار ترن آدش نے فلم تانا جی کے تیسرے ہفتے کا کلیکشن شیئر کیا ہے ساتھ ہی ان بلاک باسٹر فلموں کی فہرست بھی جاری کی ہے جنہیں فلم تانا جی نے کلیکشن کے معاملےپیچھے چھوڑاہے۔ 10 جنوری کو ریلیز ہوئی فلم تانا جی نے برزوز اتوار 26جنوری کو 12.58کروڑ کی کمائی کی ہے، اس حساب سے اب تک اس فلم نے کل 224.93کروڑ رورپے کی آمدن کر چکی ہے۔ اس طرح سیف اور اجے کی فلم تانا جی کو ملے رہے بہترین رسپانس نے کئی دوسری بلاک باسٹر فلموں کو کمائی کے معاملے میں پیچھے چھوڑ دیا ہے ۔

تجزیہ کار ترن آدرش نے فلم تانا جی کے ذیعہ تیسرے ہفتے میں کمائی کے معاملے میں پیچھے چھوٹنے والی فلمو ںکا فہرست جاری کی جس میں ’باہو بلی2، 17.75کروڑ، فلم ’ دنگل‘ 14.33کروڑ رورپے کو چھوڑ کر عامر خان کی ہی فلم ’ پی کے‘ 11.58، شاہد کپور کی فلم ’ کبیر سنگھ’ 9.61کروڑ، رنبیر کوپر کی فلم ’ سنجو‘ 9.29کروڑ، وکی کوشل کی فلم ’ اوری‘ 9.20کروڑ، سلمان خان کی فلم بجرنگی بھائی جان‘ 9.07کروڑرورپے ، سلمان کی ہی فلم ’ ٹائیگر زندہ ہے ، 8.27کروڑ ، اداکار رنویر سنگھ اور دپیکا کی فلم ’ پدماوت، 8کروڑ ، فلم ’وار‘ 5.60کروڑ ،اور باہوبلی ، 5.11کروڑ او رفلم ’ سلطان ، 5.14کروڑ شامل ہیں۔

فلم تانا جی کے تازہ ترین باکس آفس کلیکشن سے یہ صاف ظاہرہوتا ہے کہ فلم کے تئیں لوگوں میں ابھی کافی جنون بنا ہواہے۔ اوم راؤت کے ہدایت میں بنی فلم تانا جی میں اجے دیوگن ، سیف علی خان اور اداکارہ کاجول دیوگن مرکزی کردار میں ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *