تمل ٹی وی اداکارہ پریانکا کی پھانسی لگا کر خودکشی

نئی دہلی:جنوبی ہند فلموںکی معروف اداکارہ پریانکا نے پھانسی لگا کر خود کشی کرلی ہے۔ پریانکا نے والاساراوکم میں واقع اپنے گھر پر ہی پھانسی لگاکر جان دی ۔

اداکارہ پریانکا تمل ٹی وی شو ’ وامسم‘ میں جوتیکا کے کردارکی وجہ سے کافی مشہور ہیں۔ اس سیریل میں وہ باہو بلی اداکارہ رامیا کرشنن کے ساتھ نظر آئی ہیں۔ پریانکا کی موت کی اطلاع سب سے پہلے ان کی نوکرانی نے دی۔

آج صبح پریانکا کی نوکرانی جب ان کے گھر پر پہنچی تو اس نے اداکارہ پریانکا کو پنکھے (فین) سے لٹکتے ہوئے پایا۔ پریانکا کی خود کشی کا سبب خانگی کشیدگی بتایا جا رہا ہے۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق ایکٹریس کی شادی کو تقریباً 3سال گزر چکے تھے لیکن ان کی کوئی اولاد نہ تھی جس پ کی وجہ سے گھر میں ذہنی تناو¿ اور بحث و تکرار ہونے کی اہم وجہ یہی بتائی جا رہی ہے۔ لاش پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دی گئی ہے۔ پولس خودکشی کی وجہ کے بارے میں پتہ لگانے کوشش میں لگ گئی ہے۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Tamil tv actress priyanka commits suicide in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply