رنویر سنگھ خلجی کے بعد کرن جوہر کی فلم’ تخت‘ میں مغل شہزادے’ دارا شکوہ‘ کا کردار ادا کریں گے

نئی دہلی: مغلوں کی سلطنت بالی وڈ انڈسٹری کو خوب راس آ رہی ہے۔ان کی سلطنت شاہی سے متاثر ہو کر کچھ سال پہلے فلم ڈائریکٹر اشوتوش گواریکر نے فلم ’ جودھا اکبر‘ بنائی تھی اور اس کے بعد فلم ساز سنجے لیلا بھنسالی نے فلم ’ پدماوت‘ بنائی اور یہ دونوں فلمیں زبردست کامیاب ہوئیں۔

اب ایسی تازہ خبرہے کہ ان فلموں کی کامیابی کی وجہ سے متاثر ہو کر فلم ڈائریکٹر کرن جوہر بھی فلم بنانے جا رہے ہیں جو دارا شکوہ اور اورنگزیب کی کہانی پر مبنی ہوگی جس کا نام ’ تخت ’ ہے۔

خبروں کے مطابق اس فلم میں دارہ شکوہ کے کردار کے لئے اداکار رنویر سنگھ کا نام سامنے آ رہا ہے وہیں اورنگ زیب کے لئے ایکٹر ویکی کوشل کا انتخاب کیاگیا ہے ساتھ ہی اداکار انل کپور بھی فلم میں دکھائی دیںگے۔

اس فلم میں ہیروئن کے اہم رول کے لئے کرینہ کپور اداکارہ عالیہ بھٹ، جھانوی کپور اور بھومی پڈنیکر کو سائن کیا گیا ہے۔ ایسا خیال کیا جا رہا ہے کہ یہ فلم دھرما پروڈکشن کی سب سے مہنگی بجٹ والی فلم ہوگی۔

ایسا مانا جا رہا ہے کہ فلم پدماوت میں اداکار رنویر سنگھ کے نبھائے منفی کردار خلجی نے کرن جو ہر کو کافی متاثر کیا جس کی وجہ سے کرن جوہر اپنی فلم ’ تخت‘ میں دارہ شکوہ کے رول کے لئے رنویر سنگھ کو کاسٹ کیا ہے۔

خیال رہے کہ کرن جوہر اتنی ہی بڑی اسٹار کاسٹ کے ساتھ ایک اور فلم ’کلنک‘ بنا رہے ہیں، جس میں ورون دھون، عالیہ بھٹ، سنجے دت، ادیتیا روئے کپور، سوناکشی سنہا اور مادھوری ڈکشٹ کام کرتی نظر آئیں گی۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Takht features ranveer as dara shikoh and vicky as aurangzeb in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News
What do you think? Write Your Comment