میں اور ایوشمان ایک دوسرے کوکالج کے دنوں سے ڈیٹ کرر ہے تھے : طاہرہ کشیپ

نئی دہلی: بالی ووڈ اداکار ایوشمان کھورانہ کی اہلیہ اور رائٹر طاہرہ کشیپ نے جوکینسر جیسی خطرناک بیماری سے جنگ جیتنے کے بعد کافی سرخیوں میں رہی ہیں رامیڈی ناؤ کے چیٹ شو’ دی لو لائف لائیو شو‘ میں شرکت کرتے ہوئے اپنے شوہر اور اداکار ایوشمان کھورانہ کے ساتھ اپنی ذاتی زندگی سے وابستہ کئی دلچسپ باتیں شیئر کیں۔

قابل غور ہے کہ ایوشمانہ کھورانہ اور طاہرہ کشیپ کالج کے وقت سے ایک دوسرے کو ڈیٹ کررہے تھے ، اب دونوں کی شادی کے 11سال ہو گئے اور ایک بیٹا اور ایک بیٹی کے والدین بھی ہیں۔

چیٹ شو میں طاہرہ کشیپ نے بتایا کہ جب وہ کالج میں پڑھتے تھے تو ہم دونوں ایک ساتھ فزکس کی ٹیوشن میں جاتے تھے، میں ایوشمان سے ٹیوشن میں ملی تھی۔

طاہرہ نے مزید کہا کہ ’ ہم ایک بیچ میں 70بچے تھے اور کچھ وجہوں سے کافی وقت تک میں سوچتی رہی کہ ایوشمان کا نام ابھیشیک ہے، حالانکہ اس پورے سیشن میںہم نے آپس میں بات نہیں کی تھی لیکن ہمارا ایک دوسرے پرکرش ضرور تھا۔

طاہرہ کشیپ نے آگے کہا کہ کالج کے دونوں میں ان کے اور ایوشمان کھورانہ کے درمیان کافی مقابلہ آرائی بھی رہتی تھی ۔

انہوںنے کہا کہ ’یہاں تک کہ جب ہم ایک دوسرے کو ڈیٹ بھی کر رہے تھے تب بھی ہم اپنے اپنے کالجوں میں جاتے تھے ،ہمارے درمیان میں ایک دوسرے سے مقابلہ کی ایک سرد جنگ جیسی چھیڑی رہتی تھی۔طاہرہ کشیپ نے کہا کہ ایک وقت تھا جب کہ ایوشمان کی انگریزی کافی کمزور ہوا کرتی تھی ،حالانکہ وقت کے ساتھ اس میںکافی بہتری آئی ۔

طاہرہ نے کہا کہ ایوشمان کھورانہ کی انگریزی کمزور تھی اور میری ہندی، ان کے ساتھ رہتے ہوئے میری ہندی کافی بہتر ہو ئی ہے اور مجھے لگتا ہے کہ میری وجہ سے ان کی انگلیش بھی کافی بہتر ہو گئی ہے ،ہم دونوں ایک دوسرے کی طاقت بنے ہوئے ہیں۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Tahira kashyap met husband ayushmann khurrana at physics tuition thought his name was abhishek in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.