فلم ’ چھچورے‘میں اپنے کردار میں جان ڈالنے کے لیے میں نے 200پیکٹ سگریٹیں پیں : طاہر راج بھسین

نئی دہلی: اداکار سشانت سنگھ راجپوت اور اداکارہ سردھا کپور کی فلم ’ چھچورے‘اس جمعہ کو سنیما گھروں میں پیش کی جائے گی ۔ فلم’دنگل ‘ کے ڈائریکٹر نتیش تیوری کے ہدایت میں بنی فلم ’ چھچھورے‘میں طاہر راج بھسین بھی اہم کردار میں ہیں ۔

فلم میں اپنے کردار کے لئے کی گئی تیاری کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ میں اپنے رول کے لئے 200پیکٹ سگریٹ پی تھی۔

فلم’ چھچھورے‘میں اداکار طاہر اسپورٹس چمپئن ڈیریک کاکردارنبھا رہے ہیں ، انہیں فلم میں چین اسموکر دیکھایا جائے گا، مگر پرڈوکشن ٹیم کے لئے مشکل یہ تھی کہ طاہر نان اسموکر ہیں۔

اس بارے میں بات کرتے ہوئے طاہر راج بھسین نے کہا ’ میں ہمیشہ سے صحت کو لیکر متفکر رہا ہوں، میں نے کبھی اسموک نہیں کیا ہے ، نہ ہی میں اس عادت کو پرموٹ کرتا ہوں،۔

اداکار طاہر نے مزید کہا ’ مگر مجھے آن اسکرین چین اسموکر کا رول ادا کرنا تھا ، میں اپنے رول کے ساتھ انصاف کرنا چاہتا تھا ا سلئے مجھے اپنی پریشانی کے حل کی ضرورت تھی ، آرٹ ڈپارٹمنٹ نے مجھے ایک عمدہ ترکیب تجویز کی۔

انہوں نے مجھے سگریٹ کے 200پیکٹس میں آرگینک گرین ٹی اور تلسی کو بھر کر 200پیکٹ بنا دیے۔ انہوں بتایا کہ تمباکو ہٹا کر ہربل سگریٹ بنا دی گئی تھی سگریٹ کے اندر کی گئی یہ فیلنگ اسکرین پر اصلی سگریٹ اسموک کی طرح لگ رہی تھی‘۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم چھچھورے کا بجٹ تقریباً 35کروڑ رورپے بتایا جار ہا ہے اور اس فلم سشانت اور سردھا کے علاوہ اداکار طاہر بھسین ،ورن شرما، تشار پانڈے، نوین پولی شیٹی سہرش شکلا اہم رول میں دیکھائی دیں گے ۔

چھچھورے کے بعد اداکار طاہر راج بھسین بالی وڈ اداکار رنویر سنگھ کی فلم ’ 83 ’ میں بھی نظر آئیں گے ۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Tahir raj bhasin reveals he had to smoke 200 packets of cigarettes for chhichhore in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.