مجھے شادی نہ کرنے کا کوئی پچھتاوا نہیں : تبو

نئی دہلی: مشہور و معروف اداکارہ تبو کا کہنا ہے کہ انہیں شادی نہیں کرنے کا کوئی ملال نہیں ہے۔ مقبول، چاندنی بار، چینی کم، حیدر جیسی فلموں میں اپنی اداکاری سے لوگوں کو متاثر کرنے والی اداکارہ تبو نے جمعہ کو جاگرن فلم فیسٹول(جے ایف ایف)کا افتتاح کیا اور اس دوران ان سے ایک سوال پوچھا گیا کہ کیا وہ سنگل ہیں ؟ اس سوال کے جواب میں اداکارہ تبو نے کہا ” ہاں میں سنگل ہوں، اگلا سوال“۔

سامعین میں سے ایک نے ایکٹریس تبو کے ’ سنگل ‘ ہونے پر سوال کیا کہ کیا کبھی انہیں ایسا لگا کہ انہوں نے سنگل رہ کر سب سے اچھا کام کیا؟ اس پر اداکارہ تبو نے فوراً جواب دیتے ہوئے کہا ” ہمیشہ لگتا ہے “۔ انہوں نے کہا ” کیونکہ میں دوسرا پہلو نہیں جانتی تو میں کیسے کہہ سکتی ہوں کہ کون سا بہتر ہے ، مجھے جب اس کا تجربہ ہو جائے گا تبھی کہہ پاؤں گی کون سا بہتر ہے“۔

اداکارہ تبو نے آگے کہا ” میں نے کبھی شادی نہیں کی اس لئے مجھے نہیں پتہ یہ اچھا کیسے ہے یا برا کیسے ہے“۔ شادی نہیں کرنے کا پچھتاوا ہونے کے بارے میں پوچھے جانے پر ایکٹریس تبو کافی دیر تک چپ رہی پھر مسکراتے ہوئے اداکارہ نے کہا ” نہیں، کبھی نہیں“ ۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Tabu no regrets about not getting married in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply