ادکارائیں ابھی سے تیمور علی خان کو ڈیٹ کرنے کی خواہاں

نئی دہلی: بالی ووڈ انڈسٹری میں اداکار سیف علی خان کے 2سالہ بیٹے تیمور علی خان نے شہرت میں مشہور و معروف بالی ووڈ اداکاروںکو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے، ایسے میں اب وہ ڈیٹنگ کے لئے اداکاراؤں کی پسند بھی بنتے جا رہے ہیں۔

فلم ’ شبانہ ‘ میں مرکزی کردار اداکرنے والی اداکارہ تاپسی پنو ںکا کہنا ہے کہ وہ تیمور کو ڈیٹ کرنا چاہتی ہیں۔ اداکارہ تاپسی پنوں اپنی عنقریب ریلیز ہونے والی فلم ’ بدلا‘ کی تشہیر میں ان دنوں کافی مصروف ہیں۔

حال ہی میں بالی ووڈ ہنگامہ کو دیئے انٹرویو میں جب ان سے سوال پوچھا گیا کہ وہ انڈسٹری میں کسے ڈیٹ کرنا چاہتی ہیں؟ تو اداکارہ تاپسی نے کہا ” ہنگامہ بالی ووڈ سے میں تیمور علی خان کو ڈیٹ پر لے جانا چاہوں گی“۔

اداکارہ کے اس جواب سے یہ اندازہ ہو گیا ہے کہ تیمور کی مقبولیت کس حد تک بڑھ گئی ہے، اور اب اداکارائیںبھی تیمور کی مداح بنتی جا رہی ہیں۔ حالانکہ تاپسی نے یہ مذاق میں کہا تھا ، فی الحال تیمور کو پلے ڈیٹ کیا ہی جا سکتا ہے ۔

اب یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ کرینہ کپور کا اپنے بیٹے تیمور کو کی گئی اس ڈیٹنگ پیشکش پر کیا رد عمل ہوتا ہے۔ کیونکہ کرینہ اکثر اپنے بیٹے سے متعلق خبروں پر ضرور رد عمل ظاہر کرتی ہیں اور تیمور کے بارے میں وہ اپنے انٹرویوز میں ذکر کرتی رہتی ہیں۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Taapsee pannu wants to take taimur ali khan out on a date in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.