فلم ’ بدلا‘ میں طاقتور کاروباری خاتون کاکردار پاکر بہت خوش ہوں: تاپسی پنو

نئی دہلی: فلم ساز سجوئے گھوس کی فلم ’ بدلا‘ میں اداکارہ تاپسی پنو بزنس ومن ( کارو باری خاتون)کے کردارمیں نظر آئیں گی۔ اس فلم کی شوٹنگ اسکاٹ لینڈ کے گلاسگو میں ہو رہی ہے۔

فلم ’ بدلا‘ میں تاپسی کے ساتھ بالی ووڈ کے معروف و ممتاز اداکار امیتابھ بچن اہم کردار دیکھائی دیں گے۔ اداکارہ تاپسی کا کہنا ہے کہ ” گزشتہ کئی فلموں میں دیسی گرل کا رول نبھانے کے بعد ایک پاورفل ومن کا کردار پاکر بہت خوش ہوں۔ اخبار مرر سے بات کرتے ہوئے تاپسی نے بتایا کہ پچھلے کچھ مہینوں سے وہ مسلسل فلموں کی شوٹنگ میں مشغول رہی ہیں ، ان سبھی فلموں میں ان کا کردار دیسی گرل کا رہا ہے۔

لیکن اب سجوئے گھوس کی فلم میں طاقتور کاروباری خاتون کا رول پا کر وہ کافی اچھا محسوس کر رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا” اگر فلم میں ایسا کردار نہیں ہوتا تو یہ میرے اور سجوئے گھوس دونوں کے لئے غلط ہوتا، فلم میں میرا کردار اسکاٹ لینڈ میں بسی ایک طاوقتور کاروباری خاتون کا ہے۔

یہ کریکٹر سجوئے گھوس کی اب تک کی فلمو ں میں دیکھائے گئے خاتون کرداروں سے کافی الگ ہے۔ فلم کو دیکھنے کے بعد آپ بھی اسے محسوس کریں گے۔ فلم’ بدلا‘ اسپینش فلم ’ دی انویزیبل گیسٹ‘ کا آفیشل رمیک ہے۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Taapsee pannu to play a businesswoman in sujoy ghoshs badla in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply