فلم ’ ملک‘ میں وکیل کے کردار کے لئے امیتابھ بچن سے ترغیب ملی:تاپسی پنو

نئی دہلی: بالی ووڈ اداکارہ تاپسی پنو کا ان دنوں ان کی آنے والی فلم ’ ملک‘ کے حوالے سے کافی چرچا ہے ۔ اس فلم میں تاپسی وکیل کا کردار ادا کر رہی ہیں، انہیں اس کردار کے لئے فلم’ پنک‘ میں اپنے شریک اداکار امیتابھ بچن کے ادا کئے وکیل کے کردار سے ترغیب ملی ہے۔

تاپسی پنو ںنے کہا ” فلم ’ پنک‘ میں بچن سر کا کردار میرے لئے سب سے اچھی مثال رہی ، چونکہ فلم میں میں نے ان کے ساتھ کام کیا تھا تو میں نے انہیں قریب سے دیکھا اور کردار کس انداز میں پیش کرنا چاہیے انہی سے سیکھا“۔

قابل غور ہے کہ ” فلم ’ ملک‘ میں تاپسی پنو ں کے علاوہ معروف اداکار رشی کپور ، نینا گپتا، رجت کپور و دیگر ستارے بھی شامل ہیں ۔ یہ فلم 3اگست 2018کو سنیما ہالوں کی زینت بنے گی۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Taapsee pannu takes inspiration from her pink co star amitabh bachchan to play a lawyer in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply