سپریم کورٹ نے ’پدماوتی ‘ سے قابل اعتراض مناظر حذف کرانے کی درخواست خارج کر دی

نئی دہلی:سپریم کورٹ نی یہ واضح کر دیا ہے کہ وہ سنسر بورڈ کے اختیارات میں مداخلت نہیں کرنا چاہتی بلکہ چاہتا ہے کہ یہ قانونی ادار ہ متنازعہ فلم پدماوتی کی توثیق کرنے کے حوالے سے ٹھوس فیصلہ کر نے پر غور کرے ۔
فلم کے سنیما ہالوں کی زینت بننے پر حکم امتناعی جاری کرنے اور ڈائریکٹر سنجے بھنسالی کے خلاف فوجداری کارروائی شروع کرنے کے لیے ایک دوسری درخواست کو بھی خارج کرتے ہوئے چیف جسٹس دیپ مشرا کی زیر سربراہی سپریم کورٹ کی ایک تین رکنی بنچ نے کہا کہ وہ فلم کے ریلیز کیے جانے پر قبل از وقت حکم امتناعی جاری کر کے کسی فلم کی توثیق کرنے کے لیے سینٹرل بورڈ آف فلم سرٹی فکیشن کوقانونی ذمہ داری سے نہیں روک سکتی۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Supreme court rejects plea to delete objectionable scenes from padmavati in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply