سپریم کورٹ نے پدماوت کو سنسر بورڈ کا کلیرنس سرٹیفکٹ منسوخ کرنے کی اپیل خارج کر دی

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے متنازعہ فلم ’پدماوت‘ کو سنسر بورڈ کے کلیرنس سر ٹیفکٹ کو منسوخ کرنے کے لیے ایک تازہ پی آئی ایل کی فوری سماعت کی اپیل خارج کر دی۔
چیف جسٹس دیپک مشرا، جسٹس ڈی وائی چندرا چوڑ اور جسٹس اے کے کانویلکر پر مشتمل ایک بنچ نے یہ تسلیم کرنے سے بھی انکار کر دیا کہ اگر یہ فلم سنیما گھروں کی زینت بنی تو امن و قانون، انسانی زندگی اور املاک کو زبردست خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔
اس دلیل کے جواب میں بنچ نے کہا کہ امن و قانون برقرار رکھنا ہمارا کام نہیں ہے ۔یہ متعلقہ حکومت کا کام ہے ۔ اس لیے یہ اپیل خارج کی جاتی ہے۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Supreme court rejects plea to cancel cbfc certificate to padmaavat in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply