ہر شخص میں ایک ہیرو چھپا ہوتا ہے ضرورت صرف اسے ابھارنے کی ہے: گووندا

نئی دہلی: بالی ووڈ سپر اسٹار گووندا نے کہا ہے کہ ہم سب میں ہیرو ہوتے ہیں مگرٹیلنٹ سامنے لانے کے لیے صحیح وقت پر صحیح فیصلہ لینا بے حد ضروری ہوتا ہے۔ گووندا نے کہاکہ ہر شخص میں ٹیلنٹ ہوتا ہے اور کوئی کبھی بھی ہیرو بن کر نکھر سکتا ہے۔
سری فورٹ اسپورٹس کامپلیکس میں سپر فائٹ لیگ دیکھنے پہنچے گووندا نے مزید کہا کہ سپر فائٹ لیگ نوجوانوں کے لئے ایک بہترین موقع ہے کہ وہ یہاں سیکھیں اور مستقبل میں قومی اور بین الاقوامی سطح پر اپنی شناخت بنا سکیں۔
دنیا کی پہلی مکسڈ مارشل آرٹس لیگ سپر فائٹ لیگ میں بالی وڈ اسٹارز اجے دیوگن، ارجن رام پال، رندیپ ہڈا اور اداکارہ جیکولین فرنینڈس سمیت کئی دیگر بالی وڈ اداکار مختلف ٹیموں کے مالک ہیں اور اپنی ٹیموں کا حوصلہ بڑھانے سری فورٹ میں موجودہیں۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Superstar govinda enthralled by fast paced action of super fight in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply