فلم ’ سوپر 30‘ملک کے تمام اساتذہ کو وقف ہے : آنند کمار

نئی دہلی: مشہور تعلیمی ادارے ’ سپر 30‘ کے بانی آنند کمار پر بن رہی سوانح فلم ’ سپر 30‘ جس میں اہم کرادر میں بالی وڈ اداکار رتک روشن ہیں کاپہلا پوسٹر بدھ کو جاری ہونے کے بعد آنند کمار نے کہا کہ یہ فلم ملک کے ان تمام اساتذہ کے لئے وقف ہے ،جو تعلیم کے ذریعہ قوم کی تعمیر میں پیش پیش ہیں۔

آنند کمارکا کہنا ہے کہ یہ فلم جس میں بالی ووڈ اداکار رتک روشن مرکزی کردار میں ہیں اگلے سال 25جنوری 2019کو سنیما گھروں میں پیش کی جائے گی۔ آنند کہتے ہیں کہ مجھے پورا یقین ہے کہ رتک روشن اس فلم میں اپنی بہترین اداکاری سے پیغام دینے میں کامیاب ہوں گے کہ تعلیم ہی سبھی مسائل کا حل ہے۔

یوم اساتذہ کے موقع پر فلم ’ سپر 30‘ کا پوسٹر جاری ہونے سے پرجوش آنند نے کہا ’ اس فلم کے ذریعہ سے نہ صرف نوجوانوں کو مایوسی سے نکلنے کی کوشش کی گئی ہے بلکہ انہیں تعلیم کے میدان میں اہم شراکت دار بن کر ملک کو ترقی کی راہ پر آگے بڑھانے کی ترغیب دینے کی بھی کوشش کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس سوانح فلم میں یہ د کھانے کی کوشش کی گئی ہے کہ ایک استاد میں بڑی طاقت ہوتی ہے ،وہ سماج میں بغیر ذات برادری اور مذہبی تعصب برتے بغیر زبردست تبدیلی لاسکتے ہیں۔ آنند کمار نے بتایا کہ سماج میں تبدیلی لانے کے لئے تعلیم سے بڑ ی اور طاقتور کوئی دوسری کوشش نہیں ہو سکتی ہے۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Super 30 movie is dedicated to all teachers says anand kumar in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply