” لیلیٰ میں لیلیٰ“ گانے پر رقص کے لئے چار کروڑ روپے کی پیشکش نہیں کی گئی ہے: سنی لیونی

نئی دہلی:(یو این آئی) بالی وڈ کی بے بی ڈال سنی لیونی کا کہنا ہے کہ انہیں’ لیلیٰ میں لیلیٰ‘ گانے پر رقص کرنے کے لیے چار کروڑ روپے کی پیشکش نہیں کی گئی ہے۔ سنی لیونی پر شاہ رخ خان کی آنے والی فلم ’رئیس‘ میں 80 کی دہائی میں بنی سپر ہٹ فلم ’قربانی‘ کا سپر ہٹ نغمہ لیلی کی عکس بندی کی گئی ہے۔
اصل فلم میں زینت امان نے اس نغمہ کی عکس بندی کی تھی۔ رئیس کا آئٹم سانگ ’لیلی میں لیلی‘ ریلیز کے ساتھ ہی کافی دھوم مچانے لگا ہے۔اس گانے میں سنی لیونی کے رقص کا جادو لوگوں پر خوب اثر کررہا ہے۔ اس گانے کی ریلیز کے ساتھ ہی یہ باتیں ہو رہی ہے کہ کرسمس اور نئے سال کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک ہوٹل نے سنی کو اس گانے پر رقص کرنےکے لئے چار کروڑ روپے کی پیشکش کی ہے لیکن سنی لیونی نے اس پیشکش کو ٹھکرا دیا ہے۔
سنی لیونی نے کہا، ’کاش مجھے لائیو پرفارمنس کے لئے چار کروڑ ملتے، لیکن یہ سچ نہیں ہے۔ مجھے پرفارمنس کے لئے چار کروڑ روپے نہیں دیے گئے ہیں۔اگر یہ سچ ہوتا تو میں بہت خوش ہوتی۔‘ یہ فلم اگلے سال 25 جنوری کو ریلیز ہوگی۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Sunny leone was not offered rs 4 crore to perform on laila main laila in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply