بے بی ڈول سنی لیون سنجیدہ اداکار منوج واجپئی کی دیوانی ہیں

ممبئی: بالی ووڈ کی بے بی ڈول سنی لیون سنجیدہ اداکاری کے لیے مشہور منوج واجپئی کی اداکاری کی دیوانی بن گئی ہیں۔ منوج کو فلم ’علی گڑھ‘ میں بہترین اداکاری کے لیے فلم فیئر کرٹکس کا بیسٹ ایکٹر ایوارڈ دیا گیا ہے۔
فلم میں منوج نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے پروفیسر شری نواس رام چندر سیرس کا رول ادا کیاتھا۔ جنہیں اپنے جنسی رجحان کی وجہ سے کافی دقتوں کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ ہم جنس پرست ہونے کی پاداش میں سیرس کو نوکری سے بھی نکال دیا گیا تھا۔
منوج کو ایوارڈ ملنے سے ان کے مداحوں کے ساتھ سنی لیون بھی کافی خوش ہیں۔ سنی نے ٹویٹر پر منوج کو مبارکباد دیتے ہوئے لکھا “آپ کو یہ ایوارڈ ملنے پر میں بے حد خوش ہوں۔ آپ ایسے لوگوں کے لئے امید بن گئے ہیںجو اپنی بات بےباکی سے پیش کرنا چاہتے ہیں۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Sunny leone praise manoj bajpayee for his role in aligarh in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply