سنی لیون اب فلم سازوں کی پہلی پسند بنتی جارہی ہیں

نئی دہلی : بالی وڈ انڈسٹری میں اداکارہ سنی لیون اب مشہور اداکاراؤں میں شمار کیجانے لگی ہیں اور فلم سازوں کی پہلی پسند بنتی جا رہی ہیں اسی وجہ سے اب فلم میکر اپنی فلموں میں سنی کو سائن کرنا پسند کرنے لگے ہیں۔ حال ہی میں اداکارہ سنی لیون نے ایک انٹر یو میں بات کرتے ہوئے اپنے ماضی سے وابستہ کئی راز افشا کئے ۔
سنی لیون نے IANSسے گفتگو کرتے ہوئے اپنے جدوجہد بھری زندگی کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ کس کس موڑ سے گزر تے ہوئے ان کی زندگی میں کیا تبدیلیاں ہوئیں۔ اداکارہ سنی نے کہا کہ 21سال کی عمر میں میری زندگی میں کچھ منفی بدلاؤ آ ئے ۔ لوگوں نے میرے بارے میں الٹی سیدھی باتیں شروع کر دیں۔
اس کامیری زندگی پر برا اثر پڑا ، میں اندر سے ٹوٹ گئی ، میرے گھر والوں نے مجھے اور میرے بھائی کو ہر برائی سے بچانے کی پوری کوشش کی۔ سنی آگے کہتی ہیں کہ جس پروفیشن میں میںتھی اس سے نکلنے کے لئے میرے گھر والوں نے کبھی مجھ سے زور زبردستی نہیں کی۔
انہو ں نے کہا کہ وہ اس سمت سے الگ چلی گئیں ، جس سمت میں ان کے گھر والے انہیں چاہتے تھے ، سنی کو اس کے باوجود اپنے زندگی سے کوئی شکوہ نہیں ہے اور وہ اپنی زندگی سے بہت پیار کرتی ہیں۔
جلد ہی سنی لیون کی ز ندگی پر بن رہی ایک ٹی وی شو شروع ہونے جا رہا ۔اس شو کانام ’ کرن جیت کور دی انٹولڈ اسٹوری آف سنی لیون ’ہے۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Sunny leone on her upcoming show i am actually getting a chance to express myself in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply