سنی لیونی فلموں میں پلے بیک گلو کاری نہیں کرر ہیں

ممبئی:اداکارہ سنی لیونی فلموں میں پلے بیک سنگنگ نہیں کرر ہی ہیں۔سنی نے ان خبروں کی تردید کی ہے ،جن میں کہا گیا ہے کہ وہ کسی فلم کےلئے نغمہ گارہی ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ وہ کسی بڑے پروگرام کےلئے پریکٹس کررہی تھیں،جہاں انہیں اصل میں گاتے سنا جائےگا۔سنی نے ایک تصویر پوسٹ کی ہے ،جس میں انہیں ایک موسیقی اسٹوڈیو میں مائک کےسامنے کھڑے دیکھا جاسکتا ہے اوران کی اس تصویر سے کئی قیاس آرائیاں بھی کی گئیں۔اس تصویر سے ایسا خیال کیا گیا تھا کہ وہ کسی فلم کےلئے اپنی آواز دیں گی۔
انہوں نے ان قیاس آرائیوں پر لگام لگاتے ہوئے ٹویٹ کر کے کہا،”میں کسی فلم کےلئے نہیں گارہی ہوں۔ایک بڑے پروگرام کےلئے مشق کررہی تھی،جہاں مجھے اصل میں گاتے ہوئے سنا جائے گا۔میں کافی گھبرائی ہوئی ہوں۔(یو این آئی)

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Sunny leone not singing for any movie in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply