سنی لیونی نہیں جانتیں کہ آئٹم نمبر کسے کہتے ہیں

ممبئی:بالی ووڈ اداکارہ سنی لیونی آئٹم نمبر کا مطلب نہیں جانتی ہیں۔ سنی نے کئی فلموں میں آئٹم نمبر کئے ہیں۔ سنی شاہ رخ خان کی آنے والی فلم ’رئیس‘ میں ایک آئٹم نمبر ’لیلیٰ میں لیلیٰ‘ میں نظر آنے والی ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ وہ یہ نہیں سمجھ پاتی ہیں کہ لفظ ’آئٹم نمبر‘ کا کیا مطلب ہوتا ہے۔ سنی نے کہا کہ وہ گانوں کو برے یا بے تکے گانوں کے طور پر نہیں دیکھتی۔ جب وہ بڑی ہو رہی تھیں تو اس وقت وہ آئٹم گانوں کے بارے میں نہیں جانتی تھی۔
وہ سارے گانوں کا لطف لیتی تھیں۔ سنی شاہ رخ خان کی فلم میں کرنے بارے میں کہتی ہیں کہ یہ خواب کے سچ ہونے جیسا ہے۔ انہوں نے شاہ رخ کے ساتھ کام کرنے کے تجربے کو شاندار بتایا اور کہا کہ وہ کافی پرجوش ہیں۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Sunny leone doesnt know the meaning of item number in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply