بالی وڈ اداکارہ سنی لیونی کے گھر جڑواں بیٹوں کی پیدائش

ممبئی :بیٹی نشا کور کو گود لینے کے بعد ایک بار پھر سنی لیونی اور ڈینیل ویبر نے اپنے پرستاروں کوخوشخبری سنائی کہ سنی لیونی پھر سے ماں بن گئی ہیں اور اس بار انکو جڑواں بیٹے تولد ہوئے ہیں۔
یہ خوشخبری خود سنی لیونی نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ کے توسط سے دی ہے۔لیونی نے اپنی فیملی کے ساتھ ایک تصویر بھی جاری کی ہے۔ اس تصویر میں سنی اور ان کے شوہر ڈینل ویبر نے ایک ۔
ایک بچے کو گود میں لیا ہوا ہے۔ اور درمیان میں ان کی بیٹی نشا کور ویبر بیٹھی ہوئی ہے۔ نئے مہمان کے آنے سے تینوں بہت خوش لگ رہے ہیں۔ سنی لیونی اور ڈینل ویبر نے اپنے جوڑواں بیٹوں کے نام ’ اشیر سنگھ ویبر اور نواہ سنگھ ویبر رکھا ہے ۔ایسا خیال کیا جار ہا ہے کہ ان بچوں کی پیدائش سروگیشی کے ذریعہ ہوئی ہے۔
جس کی پلانگ دونوں نے گزشتہ سال جون کے مہینہ ہی کی تھی۔ بچوں کی پیدائش کچھ ہفتے پہلے ہوئی ہے اور تصویر اب جاری کی گئیہے۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ سنی لیونی اور ڈینل ویبر نے پچھلے سال 21مہینے کی نشا کور کو گود لیا تھا۔
نشا مہاراشٹر کے لاتور ضلع کی رہنے والی ہیں۔ مجموعی طور پر دیکھاجائے تو ایک سال میں وہ تین بچوں کی ماں بن گئیں ۔جن میں سے ایک تقریباًتین سال کی ہے۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Sunny leone blessed with two baby boys in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply