سنی دیول اپنے بیٹے کرن کو بڑے پردے پر لانچ کرنے کے لئے سخت محنت کر رہے ہیں

ممبئی: بالی ووڈ اداکار سنی دیول اپنے بیٹے کرن دیول کو بڑے پردے پر لانچ کرنے کے لیے سخت محنت کر رہے ہیں۔ کرن دیول بالی ووڈ میں قدم رکھنے والی دھرمیندر خاندان کی تیسری نسل ہو گی۔ان دنوں بیٹے کی پہلی فلم کی شوٹنگ کے لئے سنی دیول منالی میں ہیں۔ یہ ایک رومانی فلم ہوگی، جس کا نام ہے ’پل پل دل کے پاس‘۔ سنی دیول نے ایک تصویر اسٹاگرام پر پوسٹ کی ہے۔ سنی دیول اس فلم کو ڈائریکٹ بھی کررہے ہیں، جو ان کے ہی بینر ‘وجیتا فلمز’ کے بینر تلے بن رہی ہے۔
سنی نے گزشتہ سال ستمبر میں اس فلم کا پہلا لک جاری کیا تھا۔ فلم کی شوٹنگ خوبصورت پہاڑوں کے درمیان ہماچل پردیش کے منالی میں کی جا رہی ہے۔ سنی دیول نے فلم کا نام اپنے باپ اور مشہو اداکار دھرمیندر کی فلم ‘بلیک میل’ کے مقبول گانے ‘پل پل دل کے پاس’ پر رکھا ہے۔ سنی نے اپنی اس فلم کا ایک موشن پوسٹر ویلنٹائن ڈے کے موقع پر سوشل میڈیا پر شیئر کیا تھا۔ اس 15 سیکنڈ کے پوسٹر میں تیز بارش کے درمیان دو ہاتھ ملتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ حال ہی میں سنی نے کلو کی کچھ تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Sunny deol shoots for his son karans debut pal pal dil ke pass in manali in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply