امیشا پٹیل ایک بار پھر سنی دیول کے ساتھ فلم میں کام کرکے خوش ہیں

ممبئی:مشہور اداکارہ امیشاپٹیل اداکار سنی دیول کے ساتھ فلم میں دوبارہ کام کرکے خوش ہیں۔امیشا نے سنی کے ساتھ سوپر ہٹ فلم ”غدر“ میں کام کیا تھا۔امیشا اب سنی کے ساتھ فلم ”بھیا جی سوپر ہٹ“میں کام کررہی ہیں۔فلم میں پریتی زنٹا کا بھی اہم کردار ہے۔
امیشا نے کہا کہ بھیا جی سوپر ہٹ فلم غدر کی سیکول نہیں ہے۔انہوں نے کہا ”میں سنی کے ساتھ ایک بار پھر سے کام کر کے بے حد خوش ہوں۔شائقین بھی اس فلم ک کو دیکھنے کے لیے بے حد پرجوش نظر آرہے ہیں ،لیکن میں واضح کردوں کہ یہ فلم غدر 2 نہیں ہے۔
غدر ایک سنجیدہ محبت کی کہا نی تھی ،جبکہ بھئیا جی سوپر ہٹ ایک مزاحیہ فلم ہے۔اس لئے اس فلم سے غدر جیسی کامیابی کی امید کرنا عبث ہے۔“بتایاجاتا ہے کہ فلم میں سنی ایک ایسے غنڈے کے کردار میں نظرآئیں گے جو اداکار بننا چاہتا ہے۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Sunny deol and ameesha patel come back with bhaiyyaji in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply