گتھی کے نام سے معروف سنیل گروور نئے شو میں کپل شرما کی پرانی دوست کے ساتھ نظر آئیں گے

نئی دہلی: مزاحیہ فنکار کپل شرما اپنے نئے شو ’ دی فیملی ٹائم ود کپل شرما ’ کے ساتھ ٹی وی پر واپسی کر چکے ہیں لیکن اس بار ان کی ٹیم میں ان کے پرانے ساتھی فنکار سنیل گروور نہیں ہیں شائد اسی وجہ سے کپل کے نئے شو کی عوام میں وہ پذیرائی نہیں کی جارہی جیسی اس سے پہلے ان کے شو کی ہوتی تھی۔
اب خبر بھی گردش کر رہی ہے کہ سنیل گروور اب کپل کی پرانی دوست پریتی سیموس کے ساتھ نئے شو میں کام کریں گے۔ اس نئے شو میں پریتی کی بہن نیتی بھی نظر آئیں گی، اس کے علاوہ بگ باس 11کی فاتح شلپا شنڈے کے بھی نظر آنے کی امید ہے۔
فی الحال شو کے مرکزی خیال یا کہانی کے حوالے سے کچھ نہیں بتایا گیا ہے لیکن سنیل گروور کے شیدائیوں کو ان کے شو کا بے صبری سے انتظار ہے ۔
سنیل نے حال ہی ایک ٹویئٹ میں بتایا تھا کہ انہیں خدا کی مہربانی سے ایک نیا شو مل گیا ہے جس میں وہ جلد نظر آئیں گے۔قابل غور ہے کہ کپل اور پریتی گزشتہ سال ایک دوسرے سے الگ ہو گئے تھے،کہا یہ بھی جا رہا کہ کپل اور سنیل کے درمیان طیارہ میں جو لڑائی ہوئی تھی وہ بھی پریتی اور کپل کے جھگڑے کا شاخسانہ تھی۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Sunil grover upcoming show with kapil sharma ex girlfriend preeti simoes in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply