سنیل گروورعنقریب اپنے نئے شو کے ساتھ نمودار ہوں گے

نئی دہلی: مزاحیہ ٹی وی اداکار سنیل گروور اب جلد ہی اپنے نئے شو کے ساتھ نمو دار ہوں گے، اس شو میں ان کے ساتھ بگ باس سیزن 11کی فاتح شلپا شنڈے بھی نظر آئیں گی۔
سنیل گروور نے اپنے ٹوئیٹر اکاؤنٹ سے ٹوئیٹ کرتے ہوئے شو کے بارے میں بتایا کہ” ہاں میں اس آئی پی ایل جیو پر کرکٹ کامیڈی شو کرنے جا رہا ہوں، لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ میں ان کا کسٹمر کیر ڈیپارٹمنٹ سنبھال رہا ہوں۔
مہربانی کر کے ان کے نیٹ ورک کے تعلقات سے مجھ سے سوال کرنا بند کریں۔ سنیل نے اپنے ٹوئٹر پر ایک تصویر بھی شیئر کی جس میں وہ شو کے ٹائٹل کے ساتھ اپنے ہاتھ میں الٹا بلا لئے کھڑے ہیں ساتھ ہی اس تصویر میںشو کے نشر ہونے کا وقت بھی بتایا گیا ہے۔
سنیل کے اس نئے شو کے بارے میں بحث زوروں پر ہے اور ان کے پرستار اس نئے شو کے لیے بہت پرجوش ہیں اور بیتاب ہیں ۔ قابل غور ہے کہ کپل شرما سے لڑائی کے بعد سنیل گروور نے ان کا شو چھوڑ دیا تھا اور اب سنیل اپنے نئے شو جس کا نام ” جیو: دھن دھنا دھن لائب‘ہے ۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Sunil grover revealed shocking fact from his twitter in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply