سنیل گروور کے نئے شودھن دھنا دھن نے ناظرین کاد ل جیت لیا

نئی دہلی: ڈاکٹر گلاٹھی کے نام سے شہرت پانے والے مزاحیہ فنکار سنیل گروور اپنے نئے شو ’ دھن دھنا دھن ‘ کے ذریعہ ایک بار پھر نمودار ہوئے ۔ یہ پروگرام ہندوستان کا پہلا کرکٹ کامیڈی شوہے۔
پروفیسر للو بلے والا (LBW)کے کردار میں سنیل گرور کرکٹ کی پچ پر اپنی کامیڈی سے بلے بازی کرتے نظر آئے۔ 7اپریل کو کرکٹ کے سب سے بڑے ٹورنامنٹ یعنی آئی پی ایل 2018 کے آغاز کے ساتھ سنیل کا شو ’ دھن دھنا دھن‘ شروع ہوا اور اس کے پہلے ایپی سو ڈ نے ناظرین کو خوب متاثر کیا۔
جیو دھن دھنا دھن شو نے ناظرین کو قہقہے لگانے پر مجبور کر دیا اور لوگ شو کو دیکھ کر خوب ہنسی سے لوٹ پوٹ ہوئے۔ اس شو کے پہلے اپی شوڈ کے مہمان سابق کرکٹر کپل دیو تھے اور انہوں نے سنیل گروور کے ساتھ خوب مستی کی۔ ٹوئیٹر پر سنیل گرور کے اس شو کو ناظرین سے بہتیرن رسپانس ملے اور ٹوئیٹر یوزر نے شو جیو دھن دھنا دھن کی خوب تعریف کی۔
ایک ٹوئٹر ہولڈرنے لکھا ” ہائے سنیل پاجی ، I love your new show ،جیو دھن دھنا دھن، اور ہماری دعائیں آپ کے ساتھ ہیں۔ وہیں ایک دوسرے ٹوئیٹر ہولڈر نے لکھا ” بڑا Blockbusterشو دھن دھنا دھن ، امیزنگ پرفارمنس ۔ یہ شو جیو ٹی وی پر لائیو میچ کے دوران اور کلرس ٹی وی پرسنیچر اور اتوار کو رات 11بجے دیکھ سکتے ہیں ۔

Title: sunil grover and shilpa shinde win fans over with new show dhan dhana dhan | In Category: انٹرٹینمنٹ  ( entertainment )

Leave a Reply