سنیل دت اچھے ایکٹر کے ساتھ ساتھ لاجواب انسان بھی تھے

نئی دہلی: ریڈیو شوز میں معروف شخصیات کے انٹرویو کر کے کامیابی کے زینے طے کرنے والے سنیل دت ہندی فلموں کے انتہائی کامیاب ہیرو، سماجی کارکن اور سیاستدان ثابت ہوئے۔

انھوں نے بے شمار فلموں میں اپنی بیوی نرگس کے مقابل بھی ہیرو کا کردار ادا کیا۔ ہندی سنیما کی دنیا میں سنیل دت واحد ایسے اداکار تھے جنہوں نے صحیح معنوں میں اینٹری ہیرو کا کردار ادا کیا اور اسے برقرار بھی رکھا۔

بلراج رگھوناتھ دت عرف سنیل دت6 جون 1929 کو ، پاکستان کے شہر جہلم میں پیدا ہوئے۔وہ بچپن سے ہی اداکار بننے کے خواہش مند تھے۔سنیل دت کو اپنے کریئر کے ابتدائی دور میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

زندگی گزارنے کے لیے انہوں نے بس ڈپو میں چیکنگ کلرک کے طور پر کام کیا جہاں انہیں 120 روپے ماہانہ اجرت ملتی تھی۔اس درمیان انہوں نے ریڈیو سلون میں بھی کام کیا جہاں وہ فلمی اداکاروں کا انٹرویو لیا کرتے تھے۔

ہر انٹرویو کے لئے انہیں 25 روپے ملتے تھے۔سنیل دت نے اپنے فلمی کریئر کا آغاز سال 1955 میں آئی فلم ’ریلوے پلیٹ فارم‘ سے کیا۔سال 1955 سے 1957 تک وہ فلم انڈسٹری میں اپنی جگہ بنانے کے لیے جدوجہد کرتے رہے۔

’ریلوے پلیٹ فارم‘ کے بعد انہیں جو بھی کردار ملا اسے وہ قبول کرتے چلے گئے۔ریڈیو اینکر رہے، فلموں میں اداکاری کی، فلموں کی ہدایت کاری و فلمسازی کی، سماجی خدمت کی، ممبر پارلیمنٹ بنے، وزیر بنے اور آخر سانس تک ایک اچھے انسان ثابت ہوئے ایسے تھے سنیل دَت۔سنیل دَت کو دو بار بہترین اداکار کے فلم فیئر ایوارڈ سے نوازا گیا۔

پہلی بار 1964 میں فلم ’مجھے جینے دو‘ کے لیے اور پھر 1966 میں فلم ’خاندان‘ کے لیے۔ سال 2005 میں انھیں ہندوستانی سنیما کے سب سے بڑے خطاب ’دادا صاحب پھالکے‘ ایوارڈ س نوازا گیا۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Sunil dutts 90th birth anniversary in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply