سنیل شیٹی کی بینگ بینگ 2 سے فلمی دنیا میں واپسی متوقع

ممبئی:مشہور اداکار سنیل شیٹی فلم” بینگ بینگ 2 “میں کام کرنے والے ہیں۔سنیل شیٹی فلم بینگ بینگ 2 سے فلم انڈسٹری میں واپسی کررہے ہیں۔حالانکہ فلم میں ان کا رول کیا ہوگا اس بارے میں ابھی کوئی خبر نہیں ہے۔
سدھارتھ ملہوترا جلد ہی جیکولین فرنانڈیس کےساتھ فلم بینگ بینگ 2 میں نظر آئیں گے۔فلم کی شوٹنگ شروع ہوگئی ہے۔سنیل شیٹی آخری بار 2015میں فلم ”دو چہرے “میں نظر آئے تھے۔
بینگ بینگ 2 ریتک روشن کی فلم بینگ بینگ کی سیکول نہیں ہے۔بلکہ اسی فلم کی فرینچائزی کا حصہ ہے۔اس فلم میں سدھارتھ نے ریتک کی جگہ لی ہے۔یہ ایک ایکشن فلم ہوگی جس کی ہدایت ڈیو راج اور ڈی کے کررہے ہیں۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Suniel shetty is back with a bang bang in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply