فلم سلطان میں کام کرنا بڑامشکل کام تھا: انوشکاشرما

نئی دہلی: بالی وڈ کی معروف اداکارہ انوشکا شرما کا کہنا ہے کہ سلطان میں کام کرنا ان کیلئے بہت مشکل رہا۔ علی عباس ظفر کی ہدایت کاری میں بنی حال ہی میں ریلیز ہوئی فلم سلطان میں سلمان خان اور انوشکا شرما نے اہم کردار ادا کئے ہیں فلم باکس آفس پر 200 کروڑ سے زیادہ کی کمائی کر چکی ہے۔ انوشکا اس بات سے خوش ہیں کہ ‘سلطان’ میں سلمان خان جیسی ہستی ہونے کے باوجود ان کے عارفہ کے کردار کو پہچاناجا رہا ہے۔
انوشکا شرما نے کہا “سلمان کے کسی مداح کاآپ سے کہنا کہ وہ آپ کابھی مداح ہے بہت بڑی بات ہے کیونکہ وہ بہت مخلص مداح ہیں۔ تینوں خانوں کے پاس ایسے مخلص مداح ہیں۔ میں بہت خاص محسوس کر رہی ہوں۔ میرے خیال سے آپ چاہتے ہیں کہ آپ کے کام پر توجہ دی جائے اور تعریف کی جائے اور ایسا ‘سلطان’ جیسی فلم میں ہوا جس میں سلمان جیسے بڑے اسٹار ہیں۔ میں بہت خوش ہوں. ”
انوشکا نے کہا ’سلطان ‘اب تک میرے لئے سب سے مشکل فلم رہی۔ یہ میرے لئے مشکل تھا۔ یہ جسمانی اور جذباتی طور پر میرے لئے مشکل تھا۔ شاید مجھ میں ابھی جذبات کو سمجھنے کی سمجھ نہیں ہے۔ ایک کھیل سیکھنا، جسم کو تبدیل کرنا ، صبح جلدی اٹھنا، ٹریننگ کے لئے جانا اور پھر پہلوانی سیکھنا میرے لئے مشکل تھا۔(یو این آئی)

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Sultan has been my most difficult film says anushka in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply