ہندستانی بین الاقوامی فلم فیسٹیول کے لیے سلطان اور باجی راؤ مستانی سمیت 22 فلمیں منتخب

نئی دہلی: گوا میں اگلے ماہ ہونے والے 47 ویں ہندستانی بین الاقوامی فلم فیسٹیول کے ہندستانی پینورما کے فیچر فلم زمرے کے لئے بالی ووڈ بلاک بسٹر، سلطان، باجی راؤ مستانی اور ائیرلفٹ اور تیلگو فلم باہوبلی سمیت 22 فلموں کو منتخب کیا گیا ہے۔ معروف اداکار اور ڈائریکٹر مسٹر راجندر سنگھ بابو کی قیادت میں فیچر فلموں کی جیوری نے 230 میں سے 22 فلموں کو منتخب کیا ہے۔
تیرہ رکنی جیوری نے ان فلموں کے انتخاب میں ایک ماہ کا وقت لیا۔ جیوری نے جی پربھا کی ہدایت والی سنسکرت فلم”ایشٹی“کو ہندستانی پینورما 2016 کی افتتاحی فیچر فلم کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔ ان کے علاوہ معروف دستاویزی فلم ساز اروند سنہا کی صدارت والی غیر فیچر فلموں کی جیوری نے 198 میں سے 21 دستاویزی فلموں کو منتخب کیا ہے۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Sultan airlift bajirao mastani among feature films selected at iffi in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply