سابق ٹی وی پروڈیوسر صہیب الیاسی کو سزائے عمر قید

نئی دہلی:سابق ٹی وی پروڈیوسر صہیب الیاسی کو 17سال قبل اپنی بیوی کو قتل کرنے کے جرم میں عمر قید کی سزا سنادی گئی۔
ایڈیشنل سیشن جج ایس کے ملہوترہ نے صہیب الیاسی پر2لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا اور ہدایت کی کہ وہ مقتولہ کے والدین کو 10لاکھ روپے معاوضہ دے۔
دہلی کی ایک عدالت نے انہیں اپنی بیوی انجو کو چھرا گھونپ کر ہلاک کرنے کا ہفتہ کے روز مجرم قرار دیا تھا ۔الیاسی کو جو ’انڈیاز موسٹ وانٹیڈ‘ٹی وی سیریل سے معروف ہوئے تھے،ابتدا میں تعزیرات ہند کی دفعہ 304(بی) (جہیزی موت)کے تحت قصور وار قرار دیا گیا تھا۔
لیکن متوفیہکی مان رکما اور بہن رشمی سنگھ نے دہلی ہائیکورٹ سے رجوع کر کے اسے قتل قرار دلوا کر دفعہ302میں تبدیل کرایا تھا۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Suhaib ilyasi sentenced to life imprisonment for wifes murder in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News
What do you think? Write Your Comment