پاکستانی فنکاروں و ادکاروں پر بالی وووڈ میں اختلاف رائے

نئی دہلی: کشمیر میں اڑی پر ہلاکت خیز دہشت گردانہ حملہ کے بعد پاکستانی فنکاروں کو ہندوستان میں اپنے فن کا مظاہرہ کرنے کی اجازت دیئے جانے یا نہ دیئے جانے پر بالی ووڈ میں جاری بحث میں حصہ لیتے ہوئے ادا کارہ رادھیکا آپٹے نے کہا ہے کہ پاکستانی ادا کاروں کو یہاں آنے اور فلموں میں کام کرنے دیاجانا چاہئے۔
نئی دہلی میں نامہ نگاروں سے ایک لانچنگ پروگرام میں بات کرتے ہوئے رادھیکا نے کہا کہ میں سمجھتی ہوں کہ اگر سوئس واچ کمپنی ہندوستان میں آکر اپنی کارپوریٹ دکانیں کھول سکتی ہے تو پاکستانی اداکاروں کو بھی ہندوستان آکر فلموں میں کام کرنا چاہیے۔
واضح رہے کہ بالی ووڈ میں اس پر کافی بحث چل رہی ہے کہ پاکستانی اداکاروں کو ہندوستان میں آنے اور فلموں میں کام کرنے کی اجازت دی جانی چاہیے یا نہیں۔ بالی ووڈ شخصیات کے اس بابت خیالات بٹے ہوئے ہیں۔ سلمان خاں ،کرن جوہر ، انوراگ کشپ ، ہنسل مہتا اور اوم پوری وغیرہ جہاں کسی پابندی کے خلاف ہیں وہیں رندیپ ہڈا اور سنالی بندرے وغیرہ پابندی کے حق میں ہیں۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Stars and their opinion on banning their pakistani counterparts in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply