والدین اپنے بیٹوں کو خواتین کی عزت کرنا سکھائیں: شاہ رخ خان

ممبئی : بالی ووڈ کے معروف اداکار شاہ رخ خان نے بنگلو ر میں لڑکی سے چھیڑ خانی کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ والدین کو چاہئے کہ وہ اپنے بیٹوں کو تلقین کریںکہ وہ خواتین کا احترام کریں۔
بنگلور میں حالیہ چھیڑ چھاڑ کے ایک معاملہ پر انہوں نے کہا کہ یہ نہایت غلط اور شرمناک حرکت ہے۔ ان کے خیال میں ماں باپ کو اپنے بیٹوں کو بتاناچاہئے کہ خواتین کی کیسے عزت کی جاتی ہے۔شاہ رخ خان نے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ صنف نازک ان کے دل کے زیادہ قریب ہے۔
میری بیٹی میرے دل کے قریب ہے، میری ماں میرے دل کے قریب ہے اور تمام بچیاں میرے دل کے قریب ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وقت آن پہنچا ہے کہ ہمیں یہ سمجھ لینا چاہئے اور اسے یقینی بنانا چاہئے کہ یہ صنف کرہ عرض کی نہایت قابل احترام ہستی ہے۔ انہوںنے اپنی اداکاری کے حوالے سے کہا کہ مجھے اچھی ایکشن فلموں میں کام کرنے کا موقع نہیں مل پاتا ہے۔ شاہ رخ کو بالی ووڈ میں کنگ آف رومانس کہا جاتا ہے۔ وہ ان دنوں اپنی آنے والی فلم رئیس کے پروموشن میں مصروف ہیں۔
فلم میں شاہ رخ شراب اسمگلر کے کردار میں ہیں اور ان کا کردار بہادر ہیرو کا ہے۔ فلم میں شاہ رخ پختہ ایکشن کرتے نظر آئیں گے شاہ رخ نے کہا کہ انہیں فلم رئیس میں کام کرنے میں بہت مزہ آیا۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Srk says parents should teach their sons to respect women in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply