شاہ رخ خان خود کو گلوبل آئیکن نہیں مانتے

ممبئی:بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان خود کو گلوبل آئیکن نہیں مانتے ہیں۔ شاہ رخ خان کو ایک تقریب میں اس سال کے ”آئیکن آف دی ایئر“ ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو شاہ رخ کو اس قابل نہیں سمجھتے۔
خود شاہ رخ بھی یہ نہیں مانتے کہ وہ ایک گلوبل آئیکن ہیں۔ انہوں نے ایک ویڈیو میں کہا کہ وہ خود کو ”گلوبل آئیکن“ مانتے ہی نہیں۔انہوں نے کہا کہ نہ تو میرے گھر کا کتا یہ مانتا ہے کہ میں ایک ”گلوبل آئیکن“ ہوں، نہ ہی میرے گھر والے اور نہ ہی میرے دوست ایسا مانتے ہیں۔
شاہ رخ نے کہا کہ ان کے لئے آئیکن کا مطلب محمد علی، امیتابھ بچن اور ملکھا سنگھ جیسی شہرہ آفاق شخصیات ہیں۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Srk gives a hilarious speech on being awarded global icon in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply