وڈوڈرا ریلوے اسٹیشن پر بھگدڑ میں ایک بزرگ کی موت پر شاہ رخ خان نے اظہار رنج کیا

نئی دہلی:بالی ووڈ کے مشہور اداکار شاہ رخ خان کے ممبئی سے دہلی کےریل سفر کے دوران وڑودرا ریلوے اسٹیشن پر مچی بھگدڑ میں فرید خان نام کے ایک شخص کی موت پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔
اگست کرانتی راجدھانی ایکسپریس سے صبح تقریباً گیارہ بجے دہلی کے نظام الدین ریلوے اسٹیشن پہنچے شاہ رخ نے کہا کہ وہ اس بات سے کافی دکھی ہیں کہ ٹرین میں اس سفر کے دوران ہمارے ساتھ سفر کررہے ایک کنبہ کے ممبر کا انتقال ہوگیا۔ہماری ٹیم کے ایک ساتھی کے چچا ان سے ملنے وڑودرا اسٹیشن آئے تھے جہاں انہیں دل کا دورہ پڑ ا اور ان کا انتقال ہوگیا۔یہ بہت افسوسناک ہے۔“
انہوں نے کہا،”وڑودرا میں موجود کرکٹر عرفان پٹھان اور ان کے بھائی یوسف پٹھان کو میں نے فرید خان کے کنبہ کی ہر ممکن مدد کرنے کے لئے کہا ہے۔“ ٹرین میں سفر کررہے شاہ رخ کو دیکھنے کے لئے وڑودرا ریلوے اسٹیشن پر کافی بھیڑ تھی جسے قابو کرنے کےلئے پولیس کو لاٹھی چارج کرنا پڑا،جس کے بعد بھگدڑ میں فرید کی جان چلی گئی۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Srk expresses regret over fans death in vadodara stampede in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply