معروف اداکارہ سری دیوی کا انتقال کے بعد پہلا یوم پیدائش

نئی دہلی: آنجہانی اداکارہ سری دیوی کی آج 55ویں سالگرہ ہے۔اداکارہ سری دیوی کا شمار بالی وڈ کی خوبصورت ترین اداکاراؤں میں کیا جاتا تھا، جنہوں نے اپنے کیریئر میں کئی بہترین اور کامیاب فلموں میں کام کیا۔

وہ صرف ہندی سنیما میں ہی نہیں بلکہ تامل، تیلگو ملیالم فلموں میں بھی کام کرچکی ہیں۔انہوں نے 1978 میں فلم ’سولوا ساون‘ کے ساتھ ہندی سینما میں پہلا اہم کردار ادا کیا، جبکہ ان کی آخری فلم ’موم‘ 2017 میں سامنے آئی۔

خیال رہے کہ سری دیوی کی موت رواں برس 24 فروری کو 54 سال کی عمر میں دبئی کے ایک ہوٹل میں نہانے کے دوران ہوئی تھی۔

سری دیوی نے 80 اور 90 کی دہائی میں چاندنی، لمحے، جدائی، مسٹر انڈیا، لاڈلا سمیت کئی فلموں میں اپنی شاندار اداکاری سے شائقین کے دل جیت لیے ہیں۔سری دیوی کا حقیقی نام ’ سری اماّ ینگر ایاپن‘ تھا۔

سری دیوی نے اپنے فلمی کریئر میں تقریباً 200سے زائد فلموں میں کام کیا ہے ، ان میں 63ہندی 62تیلگو، 58تمل اور 21ملیالم فلمیں شامل ہیں۔ ممتاز اداکارہ سری دیوی کی پیدائش 13اگست 1963کو تمل ناڈو کے ایک چھوٹے سے گاؤں مینم پٹی میں ہوا تھا۔ ان کی ایک بہن اور دو سوتیلے بھائی ہیں۔

سری دیوی کے والد کانام ایاپن تھا، جو ایک وکیل تھے اور ماں کا نام راجیشوری تھا۔ سری دیوی کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ انہوں نے چار سا ل کی عمر سے ہی تمل فلموں میں کام کرنا شروع کر دیا تھا۔

گزشتہ سال ہی بالی ووڈ میں ان کی گولڈن جوبلی منائی گئی تھی۔ اداکارہ سری دیوی کی ہندی کیریئر کی چند بہترین فلمیں،جولی، صدمہ، ہمت والا ، نگینہ ، مسٹر انڈیا، چاندنی ، چال باز، لمحے، انگلیش ونگلیش، موم، وغیرہ سرفہرست ہیں۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Sridevis first birthday after her death in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply