ماں کے شراد میں منڈن نہ کرانے والے شخص نے سری دیوی کی موت پر سر منڈوالیا

نئی دہلی: حال ہی میں اداکارہ سری دیوی کی حرکت قلب کی وجہ سے موت ہو جانے سے نہ صرف ان کا کنبہ اور بالی ووڈ انڈسٹری سوگوار ہے بلکہ ان کے مداحوں کو بھی کافی صدمہ لگا ہے۔ سری دیوی کی موت کی خبر سن کر جہاں پورے ملک سے لوگ ممبئی پہنچ کر سری دیوی کو خراج تحسین دی وہیں ایک ایسا واقعہ مدھیہ پردیش میں پیش آیا جسے سن کر کوئی بھی حیران ہو جائے گا ۔
در اصل مدھیہ پردیش کے شیو پور میں رہنے والے اوم پرکاش مہرا خیالات میں ہی تن۔ من سے سری دیوی کو اپنی بیوی مان چکے تھے۔ ایسے میں سری دیوی کے انتقال کی خبر آتے ہی اوم پرکاش ایسے غمگین ہوئے کہ انہوںنے گاؤں کے ایک اسکول میں سری دیوی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے ایک پروگرام رکھا اور پروگرام میں ہی ا نہو ںنے سر کے بال اتروائے آنجہانیسری دیوی کی تصویر پر پھول مالا چڑھائی ۔جبکہ انہوںنے اپنی ماں کے شراد میں سر نہیں منڈوایا تھا۔
اس دوران گاؤں کے کئی لوگوں نے اس پروگرام میں شرکت کی۔ ایسا بتایا جارہا ہے کہ ان کی سری دیوی کے تئیں دیوانگی ایسی تھی کہ وہ اب تک شری دیوی کو 3ہزار سے زیادہ خط بھیج چکے تھے۔ سری دیوی کی موت کی خبر سن کر اوم پرکاش اٹونٹی کھٹونٹی لے کر پڑ گئے۔ وہ سری دیوی سے شادی کرنا چاہتے تھے اس لئے انہوںنے آج تک شادی نہیں کی تھی۔
وہ کہتے تھے کہ وہ سات جنم تک سری دیوی سے شادی کا انتظار کریں گے۔ بتایا جا رہا ہے کہ اوم پرکاش جب اسکول میں پڑھتے تھے تب پہلی بار سری دیوی کی فلم دیکھی تھی اور وہ ان کے دیوانے ہو گئے لیکن اتنے سالوں میں اوم پرکاش سری دیوی سے کبھی مل نہیں سکے۔ بس وہ سری دیوی کو خط لکھتے رہے۔ ایک بارسری دیوی نے انہیں ملنے کے لئے بلایا بھی لیکن وہ کسی وجہ سے پہنچ نہ سکے۔ اپنی ماں کے شراد میں منڈن نہ کروانے والے اوم پرکاش نے سری دیوی کی موت پر سر منڈوا لیا۔

Title: sridevis die hard fan considers her as his wife shaves head on her death | In Category: انٹرٹینمنٹ  ( entertainment )

Leave a Reply