اداکارہ سری دیوی انتقال کر گئیں

دبئی:بالی وڈ کی مشہور و معروف اداکارہ سری دیوی کا دبئی میں دل کا دورہ پڑنے کے باعث 55 برس کی عمر میں انتقال کر گئی ہیں۔ذرائع ابلاع کے مطابق اداکارہ سری دیوی اپنے شوہر بونی کپور اور بیٹی خوشی کے ساتھ شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے دبئی میں موجود تھیں۔ ان کے دیور سنجے کپور نے ان کی موت کی تصدیق کر دی ہے۔
سری دیوی 13 اگست سنہ 1963 میں تمل ناڈو میں پیدا ہوئیں اور سنہ 1978 میں اپنے فلمی کریئر کا آغاز فلم ’سولہواں ساون‘ سے کیا۔ حال ہی میں ریلیز ہونے والی ‘مام’ ان کی 300 ویں فلم تھی۔سری دیوی نے فلم پروڈیوسر بونی کپور سے سنہ 1996 میں شادی کی تھی اور ان کی خوشی اور جھانوی کپور دو بیٹیاں ہیں۔ان کی مشہور ترین فلموں میں ’چاندنی‘، ’لمحے‘، ’مسٹر انڈیا‘، ’خدا گواہ‘ ’صدمہ‘ اور ’نگینہ‘ شامل ہیں۔انھوں نے ہندی فلموں کے علاوہ تمل، تلیگو، ملیالم، اور کنٹر فلموں میں بھی کام کیا۔
سری دیوی کو 2013 میں حکومت کی جانب سے پدماشری اعزاز سے بھی نوازا گیا تھا۔ اس کے علاوہ وہ پانچ بار فلم فیئر ایوارڈ بھی حاصل کر چکی ہیں۔انھوں نے جب 90 کی دہائی میں اپنے فلمی کریئر کو الودع کہا تھا تو اس وقت ان کی فلمیں اچھی طرح سے نہیں چل رہی تھیں۔ لیکن اس طویل وقفے کے بعد جب وہ واپس آئیں تو اپنی اداکاری سے ایک بار پھر سے ہنگامہ مچا دیا تھا۔سری دیوی نے اپنے فلمی کریئر میں برسات میں فلمائے گئے نغموں سے کئی بار دھوم مچائی اور شہرت کی بلندیوں پر پہنچیں۔فلم ‘چاندنی’ کا گیت ‘لگی آج ساون کی پھر وہ جھڑی ہے’، فلم ‘چال باز’ میں ‘نہ جانے کہاں سے آئی ہے’ اور ‘مسٹر انڈیا’ میں ‘کاٹے نہیں کٹتے’ جیسے گانے بہت مقبول رہے ہیں۔

Title: sridevi passes away at 54 after a cardiac arrest in dubai | In Category: انٹرٹینمنٹ  ( entertainment )

Leave a Reply