مجھے اذان کی آواز سن کر بہت سکون ملتا ہے : دلجیت دوسانجھ

نئی دہلی: گزشتہ سال بالی وڈ اداکارہ پرینکا چوپڑا کا اذان کے حوالے کا ایک ویڈیو کافی سرخیوں میں رہا ،جس میں اداکارہ پرینکا چوپڑا کہہ رہی تھیں کہ غروب افتاب کے وقت ہونے والی اذان ( یعنی اذان مغرب) انہیں سب سے زیادہ پسند ہے کیونکہ چاروں طرف سے آنے والی اذان کی آوازوں سے انہیں ایک ناقابل بیان سا سکون محسوس ہوتا ہے۔

پرینکا کے بعد اب اداکار دلجیت دوسانجھ نے اذان کی آواز کو خوبصورت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں اذان کی آواز سن کر سکون ملتا ہے۔فلم”اڑتا پنجاب“اور”سورما“جیسی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے بالی ووڈ اداکار دلجیت دوسانجھ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا –

” جو بہترین ہے وہ ہے ”اذان “ اگرچہ جب اذان ہوتی ہے تو مجھے کچھ سمجھ نہیں آتا، کیونکہ میں اتنا سمجھدار نہیں ہوں، لیکن اذان کے وقت جو آواز آتی ہے اسے سن کر بہت سکون ملتا ہے۔“اس کے ساتھ ہی اداکار دلجیت نے کہا کسی بھی مذہب میں اوپر والے کی نیچر کی، اس کی صفت میں اور اس کے شکر میں جو سکون ہے وہ بہترین ہے۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Sound of azan is very comfortingdiljit dosanjh in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply