اکشے کمار کے ساتھ کام کرنا گھر واپسی جیسا ہے : کترینہ کیف

نئی دہلی:رواں برس عید کے موقع پر فلم ’بھارت ‘ میں سلمان خان کے ساتھ نظر آ نے والی بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف، جو تقریباً 10سال بعد ایک بار پھر اداکار اکشے کمار کے ساتھ فلم ’ سوریا ونشی“ میں نظر آئیں گی ایک عشرےبعد اکشے کمار کے ساتھ کام کرنے کے حوالے سے بہت خوش ہیں۔

اداکارہ کا کہنا ہے کہ اکشے کمار کے ساتھ فلم ’سوریا ونشی‘ میں کام کرنا ان کے لئے گھر واپسی جیسا ہے۔ خیال رہے کہ کترینہ کیف نے اکشے کمار کے ساتھ ’ ہم کو دیوانہ کر گئے، سنگھ از کنگ، نمستے لندن، تیس مار خاں، اور دے دنا دن جیسی فلموں میں کام کیا ہے۔ ان سبھی فلمو ں میں اکشے اور کترینہ کی جوڑی کو خوب پسند کیا گیا ۔

کترینہکیف کا کہنا ہے کہ ان 10سالوں میں اکشے کمار اور میرے درمیان کچھ بھی نہیں بدلا ہے ، اکشے کے ساتھ کام کرنا ان کے لئے ہمیشہ ایسا ہوتا ہے جیسے کہ وہ اپنے گھر واپس لوٹ آئیں ہوں‘۔

اداکارہ کترینہ کیف نے اکشے کمار کی تعریف کرتے ہوئے مزید کہا کہ ’ اکشے کمار ایک بہت ہی عمدہ شخصیت ہیں اور اپنے کام کے تئیں وقف ہیں ، انہیں اپنے کام سے کتنا پیار ہے ،یہ سبھی دیکھ سکتے ہیں ۔ فلم ’ ’ سوریا ونشی“ اگلے سال 27مارچ 2020کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Sooryavanshi actor katrina kaif with akshay it always feels like going back home in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.