کسی کے آئیں یا نہ آئیں میرے تو چھے دن آ گئے:انگد بیدی

نئی دہلی: اداکار انگد بیدی نے دہلی میں گذارے وقت کے حوالے سے کہا کہ دلی تو میرے دل میں بسی ہے۔ انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا کہ میں نے آگے بڑھنے کے لئے دہلی میں خوب جدوجہد کی۔ ،ہم لوگ صبح صبح انڈیا گیٹ پر دوڑ لگانے جایا کرتے تھے، اس کے بعد فیروز شاہ کوٹلہ میدان میں کرکٹ کی پریکٹس کرتے تھے۔ ا سکے علاوہ میر ی تعلیم بھی دہلی میں ہی ہوئی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اگرچہ مجھے اپنے گھر کا کھانا پینا ہی زیادہ پسند ہے لیکن دلی کا کھانا پینا بھی لاجواب ہے ۔ انگد اپنی ذاتی زندگی میں سب کچھ اچھا ہو رہا کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں بات کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ ” میں تو یہی کہوں گا کہکسی کا تو پتہ نہیں ، لیکن میرے اچھے دن آ گئے ہیں ۔

میری فلم پنک ہٹ ہوئی ۔ پھر میں سلمان خان کے ساتھ ٹائیگر زندہ ہے میں نظر آیا ، نیہا دھوپیا سے شادی ہو گئی اور اب میری فلم ’ سورما’ کو بھی کافی سراہا جا رہا ہے۔ جلد ہی میں امیزن پرائم کی اصلی فلم میں اہم کردار کی شوٹنگ کرنے والا ہوں، واقعی اس سے اچھا کیا ہو سکتا تھا اور زندگی میں۔

اداکار انگد نے شادی میں فضول خرچی کے سوال کے جواب میں بتایا کہ ’ یہ ہر کسی کی سوچ پر مبنی ہے ، میرے پاپا بشن سنگھ بیدی کا خیال ہے کہ آپ کو شادی پر فضول خرچی کرنے کے بجائے اس پیسے کا استعمال کسی غریب کی ضرورتوں کو پورا کرنے میں کرنا چاہئے۔ اس لئے ہم نے شادی گردوارے میں کی ۔ جہاں صرف میری اور نیہا کی فیملی موجود تھی ۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Soorma actor angad bedi interview in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply