رشی کپور 22سال بعد کامیڈی فلم میں جوہی چاولہ کے ساتھ پردے پرنظر آئیں گے

نئی دہلی: ہندی سنیما کے مشہور و معروف اداکار رشی کپور اور بالی وڈ اداکارہ جوہی چاولہتقریباً 22سال بعد پھر سے اسکرین پر ایک ساتھ نظر آئیں گے۔خیال رہے کہ یہ دونوں آخری بار 1996 کی فلم ’دراڑ‘ میں ساتھ کام کرتےدیکھائی دیئے تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ دونوں ایک فیملی کامیڈی فلم میں کام کرنے جارہے ہیں۔رپورٹس کے مطابق اس فلم کی پروڈکشن سونی پکچرز انٹرنیشنل کے بینر تلے کی جائے گی جبکہ ہدایات کاری کا ذمہ نئے ہدایت کار ہتیش بھاٹیا کے سر ہے۔

اس کامیڈی فلم میں رشی اور جوہی کے کردار کے حوالے سے تو اب تک کوئی خبر سامنے نہیں آئی، البتہ یہ دونوں ایک ساتھ کام کرنے کے لیے بےحد پرجوش ہیں۔
جوہی چاولہ نے خود بھی ٹوئٹر پر اپنی نئی فلم کی ٹیم کے ہمراہ ایک تصویر بھی شیئر کی، جس پر ان کا کہنا تھا کہ وہ اس پروجیکٹ کے لیے کافی پرجوش ہیں۔واضحرہے کہ رواں سال رشی کپور کی دو فلمیں 102 ناٹ آؤٹ اور ملک سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی گئیں۔

ان دونوں فلموں نے باکس آفس پر اچھی کامیابی حاصل کی ہے ساتھ ہی ان دونوں فلموں کو تجزیہ کاروں کا اچھا ردعمل موصول ہوا۔دوسری جانب جوہی چاولہ کی آخری فلم ’چاک اینڈ ڈسٹر‘ 2016 میں ریلیز ہوئی تھی۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Sony teams with macguffin for indian family comedy with rishi kapoor juhi chawla in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply